شیخ الازہر الشریف، چئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز نے ازبکستان کی صدارتی انتظامیہ کی سربراہ محترمہ سعیدہ میرزیویوا سے ملاقات کی، اور دونوں نے اسلامی ورثے کے تحفظ کے لیے تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
فضیلت مآب امامِ اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز نے محترمہ سعیدہ میرزیویوا، ازبکستان میں صدارتی انتظامیہ کی سربراہ اور زاید ایوارڈ برائے انسانی اخوت کی جیوری کی رکن کا استقبال کیا۔ ملاقات میں دونوں فریقوں کے درمیان علمی اور دعوتی تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت […]










