مسلم کونسل آف ایلڈرز، فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازھر کی سربراہی میں، مسلح افواج کے دو اہلکاروں کی شہادت پر متحدہ عرب امارات کی قیادت، حکومت اور عوام کے لیے دلی تعزیت پیش کرتی ہے۔ جو ایک تکنیکی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر گرنے سے اپنے قومی فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوئے۔
کونسل اس المناک سانحے پر متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، اور اللہ ربّ العزّت سے دعا گو ہے کہ وہ شہیدوں پر اپنی رحمت نازل فرمائے، انہیں اپنی جنتِ فردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، اور ان کے اہلِ خانہ و لواحقین کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
مسلم کونسل آف ایلڈرز متحدہ عرب امارات کو مسلح افواج کے دو اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت پیش کرتی ہے۔
