مسلم کونسل آف ایلڈرز نے برادر فلسطینی عوام کی حمایت اور غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کی مشکلات میں کمی کے لیے متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی جانے والی انسانی اور امدادی کاوشوں کو سراہا ہے۔ بالخصوص "الفارس الشهم 3” آپریشن کو ایک نمایاں انسانی و امدادی نمونہ قرار دیا، جو بحرانوں اور جنگوں سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے متحدہ عرب امارات کی دیرینہ روایت اور جذبۂ خدمت کی عکاسی کرتا ہے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز نے غزہ کی پٹی میں 50 ہزار افراد کے لیے رہائشی خیمے فراہم کرنے کے اماراتی اقدام کو بھی سراہا، جس کا مقصد انہیں سخت موسمی حالات، بارشوں اور سیلابی خطرات سے محفوظ رکھنا ہے۔ مسلم کونسل آف ایلڈرز نے کہا کہ یہ انسانی ہمدردی کا اقدام یکجہتی، تعاون اور باہمی کفالت جیسی اعلیٰ انسانی اقدار کا مظہر ہے اور فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے اور ان کی مشکلات کم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز نے فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے کی جانے والی تمام عرب، اسلامی اور بین الاقوامی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ اس موقع پر فضیلت مآب امامِ اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کی اُس اپیل کو بھی سراہا جس میں غزہ کی پٹی میں بے گناہ شہریوں کی تکالیف کم کرنے اور انسانی و امدادی سامان کی بلا رکاوٹ رسائی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا تھا۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز نے ایک بار پھر بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطینی عوام کی مشکلات کے خاتمے کے لیے اپنی کوششوں میں مزید تیزی اور وسعت لائی جائے۔
