Muslim Elders

ماں کے عالمی دن کے موقع پر۔۔۔ مسلم کونسل آف ایلڈرز: اسلام نے ماں کی عظمت کو بلند کیا ہے اور اس کی عزت، احترام اور اچھی نگہداشت کی تلقین کرتا ہے۔

ماں کے عالمی دن کے موقع پر۔۔۔ مسلم کونسل آف ایلڈرز فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف کی سربراہی میں اس بات پر زور دیتی ہے کہ اسلام نے ماؤں کے درجات کو بہت بلند کیا ہے اور ان کی لازوال قربانیوں اور نسلوں کو نیکی، محبت، امن اور ہمدردی کی اقدار پر استوار کرنے میں ان کی بے مثال خدمات کے اعتراف میں اسلام نے ماں کی عظمت کو بلند کیا ہے اور اس کی عزت، احترام اور اچھی نگہداشت کی تلقین کرتا ہے۔ الله تعالیٰ کا ارشاد ہے : "اور تمہارے پروردگار نے ارشاد فرمایا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرتے رہو۔ اگر ان میں سے ایک یا دونوں تمہارے سامنے بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو اُن کو اُف تک نہ کہنا اور نہ انہیں جھڑکنا اور اُن سے بات ادب کے ساتھ کرنا” الاسراء [23] اور الله تعالیٰ کا ارشاد ہے”اور ہم نے انسان کو اس کے ماں باپ کے ساتھ نیکی کرنے کی تاکید کی، اس کی ماں نے اسے ناگواری کی حالت میں اٹھائے رکھا اور اسے ناگواری کی حالت میں جنا”الأحقاف [15] اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ماں کی حیثیت کے بارے میں فرمایا: "جنت اس کے قدموں تلے ہے” (نسائی) اور اسلام نے والدین کی عزت و احترام کی تلقین کی ہے، چاہے وہ زندہ ہوں یا فوت ہو چکے ہوں، ان کے لیے دعا مغفرت طلب کرنا، ان کے عہد کو نبھانا، اور رشتہ داری کو جو صرف ان کے ساتھ وابستہ ہو کو قائم رکھنا، اور ان کے دوست کی عزت کرنے کی بھی تاکید کی ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز کی طرف سے عرب اور اسلامی دنیا کی تمام ماؤں اور پوری دنیا کی ماؤں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، کیونکہ وہ رحمت، شفقت، نرمی، دیکھ بھال، نسلوں کی تربیت اور انہیں بھلائی، محبت اور امن کی اقدار سکھانے کی خدمات کے اعتراف میں۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز، ماں کے عالمی دن کے موقع پر، علمی، دعوتی اور میڈیا کی اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ہمارے معاشروں میں ماں کی حیثیت کو مستحکم کریں، اس کے حقوق کی قدر کریں، اور اس کے بلند پیغام کی حمایت کریں، کونسل اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ایک ماں آنے والی نسلوں کی بنیاد ہے اور رواداری، ہمدردی اور پرامن بقائے باہمی جیسی اقدار کا چشمہ ہے۔