Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز، امام طیب کو 15 سال مکمل ہونے پر شیخ الازہر کے عہدے پر فائز ہونے کی مبارکباد پیش کرتی ہے

مسلم کونسل آف ایلڈرز، فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چئیرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز کو آج 19 مارچ کو شیخ الازہر الشریف بننے کے 15 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل عزت مآب مشیر محمد عبدالسلام نے کہا کہ امام طیب کے دور میں الازہر الشریف نے علمی اور دعوتی تمام سطحوں پر زبردست ترقی کا مشادہ کیا ہے جس میں اس نے ہر قسم کی نفرت، نسل پرستی، انتہا پسندی، دہشت گردی اور اسلاموفوبیا کے مقابلے میں اسلام کی صحیح تعلیمات کے لئے کام کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی قیادت اور مقام حاصل کیا۔

سیکرٹری جنرل نے وضاحت کی کہ امام طیب نے مکالمے کی اقدار کو مستحکم کرنے اور رواداری اور بقائے باہمی کی ثقافت کو فروغ دینے کی اہمیت پر اپنے عقیدے کی بنیاد پر ان سالوں میں مشرق اور مغرب کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے، امت کے افراد کو متحد کرنے، اور لوگوں کی زندگیوں میں مذہب کے کردار کی اہمیت پر زور دینے، عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مذاہب کے رہنماؤں اورشخصیات کو مل کر کام کرنے کی ترغیب دینے اور رواداری، امن اور انسانی بھائی چارے کی اقدار کو مستحکم کرنے کے لئے کام کیا ہے۔