Muslim Elders

مسلم کونسل اف ایلڈرز شامی اور ترک عوام کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ملبے تلے دبے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کرے اور متاثرہ افراد کی مدد کرے۔

مسلم کونسل اف ایلڈرز امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چئیرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز کی سربراہی میں، پیر کی صبح جنوبی ترکی میں آنے والے شدید زلزلے کے متاثرین سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے، جس کے نتیجے میں شام اور ترکی میں درجنوں افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے، اس کے علاوہ درجنوں منہدم عمارتوں کے ملبے تلے دب گئے۔
مسلم کونسل اف ایلڈرز شامی اور ترک عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ منہدم عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کرے اور اس زلزلے سے متاثرہ افراد کو فوری مدد اور امداد فراہم کرے۔
مسلم کونسل اف ایلڈرز متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے، اور اللہ تعالی سے دعاگو ہے کہ وہ زخمیوں کو جلد از جلد صحت یاب کرے۔