Muslim Elders

مسلم کونسل اف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل نے 2023 کے زاید ایوارڈ برائے انسانی بھائی چارہ کی اعزاز یافتہ محترمہ شمسہ ابوبکر "ماما شمسہ” کا استقبال کیا۔

مسلم کونسل اف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل، مشیرمحمد عبدالسلام نے ابوظہبی میں کونسل کے ہیڈ کوارٹر میں محترمہ شمسہ ابوبکر "ماما شمسہ” کا استقبال کیا، جو زاید ایوارڈ برائے انسانی بھائی چارہ 2023 کے اعزاز یافتگان میں سے ایک ہیں۔
ملاقات کے دوران سیکرٹری جنرل نے محترمہ شمسہ کو زاید ایوارڈ برائے انسانی بھائی چارہ کی طرف سے اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے بقائے باہمی کے حصول، تقسیم پر قابو پانے اور مضبوط انسانی معاشروں کی تعمیر کے لیے لوگوں میں ہمدردی اور امید پھیلانے میں اور نوجوانوں سمیت بہت سے پسماندہ اور کمزور لوگوں کی زندگیوں کو تبدیل کرنے میں بھی حصہ لیا اورایک منفرد مثال پیش کی۔
سکریٹری جنرل نے تمام معاشروں میں ان اہم ماڈلز کو عزت دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلم کونسل اف ایلڈرز افریقی براعظم میں انسانی بقائے باہمی کو فروغ دینے میں بہت دلچسپی رکھتی ہے۔

اپنی طرف سے، محترمہ شمسہ ابوبکر نے زاید ایوارڈ برائے انسانی بھائی چارہ کی جانب سے اس اعزاز پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے رواداری اور امن کی اقدار کو پھیلانے اور انسانی بقائے باہمی کو فروغ دینے میں متحدہ عرب امارات کے کردار کو سراہا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ اعزاز ان کے لیے کام اور تعمیر کو جاری رکھنے اور انسانی بھائی چارہ کے لیے زاید ایوارڈ کے جذبے کو پھیلانے کے لیے ایک مضبوط محرک کی نمائندگی کرتا ہے۔

ملاقات کے آخر میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل، اور زاید ایوارڈ برائے انسانی بھائی چارہ کے سیکرٹری جنرل نے محترمہ شمسہ ابوبکر کو مسلم کونسل آف ایلڈرز کی شیلڈ پیش کی، اورمکالمے اور انسانی بھائی چارے کی اقدار میں ان کی کوششوں کو سراہا۔