عراق کے وزیر اعظم نے مسلم کونسل اف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی۔
بروز پیر، عراقی وزیر اعظم جناب محمد شیاع السودانی نے مسلم کونسل آف ایلڈرز کے جنرل سیکرٹریٹ کے وفد کا مسلم کونسل اف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل جج محمد عبدالسلام کی سربراہی میں استقبال کیا۔ دونوں فریقوں نے انتہا پسندانہ نظریات کا مقابلہ کرنے اور امن اور انسانی بقائے باہمی کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اور ملاقات کے درمیان عراقی وزیر اعظم نے مسلم کونسل آف ایلڈرز کے جنرل سیکرٹریٹ کے وفد کا خیر مقدم کیا۔اور امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چیئرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز کی جانب سے امت اسلامیہ کی صفوں کو متحد کرنے اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے کی جانے والوں کوششوں میں انکے اہم کردار کی تعریف کی۔
السودانی نے فتنہ و فساد کے مقابلے کی کوششوں میں عراقی عوام کے تمام تر طبقات کی ہم آہنگی کے ذریعے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندانہ تقاریر کی مذمت اور خاتمے کی وجہ سے، اور دہشت گردی کی مذمت اور اس کے اثرات اور اس کے وجود کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔
اور انہوں نے واضح کیا کہ عراقی اتحاد اور ہم آہنگی کے ذریعے داعش کے حملے اور اس کی نمائندگی کرنے والے خطرے اور بربریت پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے۔
اپنی طرف سے، مسلم کونسل اف ایلڈرز کے سکریٹری جنرل جج محمد عبدالسلام نے کونسل کی جانب سے متحد عراقی عوام کے لیے اس کے تمام تر طبقات کے لیے تعریف کا اظہار کیا، اور کہا کہ عراقی عوام اپنے اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے، دہشت گردی اور بغاوت کو شکست دینے کے قابل تھے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آنے والا دور مسلم کونسل اف ایلڈرز اور عراقی اداروں کے درمیان مزید تعاون کا مشاہدہ کرے گا جو مختلف پروگراموں اور مشترکہ منصوبوں کے ذریعے عراقی عوام کے تمام تر طبقات کی نمائندگی کرتے ہیں تاکہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر مذہبی بھائی چارے اور انسانی بقائے باہمی کو فروغ دیا جا سکے۔
سیکرٹری جنرل نے عراقی وزیراعظم کو امن کی کوششوں کی حمایت میں ان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہتے ہوئے مسلم کونسل آف ایلڈرز کی شیلڈ پیش کی۔
اور مسلم کونسل آف ایلڈرز کے جنرل سیکرٹریٹ کے وفد نے امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چیئرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز، کی اسلامی۔اسلامی دعوت کی بنیاد پر جس کا مقصد مکالمے اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے عراق کے دورہ کا آغاز کیا ہے جس کے دوران وہ متعدد سنی اور شیعہ مذہبی رہنماؤں اور لیڈروں سے ملاقات کرے گا اور عراق کے متعدد شہروں بالخصوص بغداد، نجف اور اربیل کا بھی دورہ کرے گا۔ جس کا مقصد تمام عراقی عوام کے طبقات کے ساتھ موثر رابطے قائم کیے جاسکیں۔
