Muslim Elders

مسلم كونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل نے عراق میں سنی اوقاف کے سربراہ سے ملاقات کی۔

مسلم كونسل آف ایلڈرز کے جنرل سیکرٹریٹ کے وفد نے عراقی دارالحکومت بغداد میں سنی اوقاف کے دیوان کے سربراہ محترم ڈاکٹر مشعان الخزرجی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے آغاز میں سربراہ سنی اوقاف نے مسلم كونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل محترم جج محمد عبدالسلام اور ان کے ہمراہ مسلم كونسل آف ایلڈرز کے جنرل سیکرٹریٹ کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ دورہ بہت اہم ہے۔ اور ہرعراقی کے دل پرعزیز ہے، کیونکہ یہ عراقی عوام کے ساتھ اپنے تمام مذہبی اداروں اور رہنماؤں کے ساتھ موثر رابطے کا ایک نیا مرحلہ قائم کرتا ہے۔

الخزرجی نے امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چیئرمین مسلم كونسل آف ایلڈرز، کی سربراہی میں مسلم كونسل آف ایلڈرز کی جانب سے انسانی بقائے باہمی کو فروغ دینے، امّت کو متحد کرنے اور اس کو درپیش مسائل کا دفاع کرنے میں کی جانے والی عظیم کاوشوں کی تعریف کی اور سراہا۔

اپنی طرف سے، مسلم كونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل، جج محمد عبدالسلام نے تصدیق کی کہ عراق، اپنی قدیم تاریخ کے ساتھ، ایک ایسا ملک ہے جو ہر عرب اور مسلمان کے دل کو عزیز ہے۔ اور عالم اسلام کے لیے ایک تہذیبی اور علمی مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے، اور اس ملک کے ممتاز ائمہ جن میں سے، امام ابو حنیفہ، امام الجیلانی، امام الجنید، امام الدارقطنی اور امام اشعری ہیں جنہوں نے اس امّت کو اپني معروف اعتدال پسندی سے متحد کیا۔

سکریٹری جنرل نے کہا کہ مسلم كونسل آف ایلڈرز کے وفد کا دورہ عراق اور نجف کے علماء اور بغداد کے علماء سے ملاقاتیں پورے عراق کا دورہ ہے خواہ وہ اس کے کسی بھی مختلف علاقوں اور فرقوں سے تعلق رکھتے ہوں۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چیئرمین مسلم كونسل آف ایلڈرز، کی سربراہی میں مسلم كونسل آف ایلڈرز عراق کو بہت اہمیت دیتی ہے، اوراس کے عوام اور مستند لوگوں اور مختلف مسالک کے ساتھ بھائی چارے کے رشتے کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

جج عبدالسلام نے اشارہ کیا کہ مسلم كونسل آف ایلڈرز اس بات پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ کہ عراق اپنی پوری تاریخ میں بقائے باہمی کا ملک رہا ہے، اور یہ کہ الله تعالیٰ کی مرضی، اورعراقی معاشرے کے تمام طبقات کی کوششوں اور تعاون سے، عراق اپنی پوزیشن اور خوشحالی کو بحال کرنے کے قابل ہے، یہ ایک ایسی قوم ہے جس کا تاریخ سے گہرا تعلق ہے، اور ان کی محبت عربوں اور مسلمانوں کے دلوں میں مضبوطی سے پیوست ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ آنے والا دور مسلم كونسل آف ایلڈرزاور برادرعراقی عوام کے تمام طبقات کے درمیان زیادہ موثر رابطے کا مشاہدہ کرے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مسلم كونسل آف ایلڈر، امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، کی سربراہی میں ابوظہبی میں 2014ء میں قائم ہونے والا ایک خود مختار بین الاقوامی ادارہ ہے۔ اور اس میں اسلامی اسکالرز، ماہرین اور معززین کا ایک گروپ شامل ہے جو حکمت، انصاف پسندي، آزادي اور اعتدال پسند خصوصیات کے حامل ہیں۔ جس کا مقصد مسلم اور غیر مسلم معاشروں میں امن، مکالمے، رواداری اور انسانی بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانا اور فروغ دینا ہے۔