Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سکریٹری جنرل نے اعلیٰ ترین مذھبی اتھارٹی سید علی السیستانی کے خصوصى نمائندے اور انڈر سیکرٹری سے ملاقات کی-

مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سکریٹری جنرل جج محمد عبدالسلام، نے شیعہ مسلک کے اعلیٰ ترین اتھارٹی سید علی السیستانی کے نمائندے اور انڈر سیکرٹری جناب سید عبد المہدی الکربلائی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سیکرٹری جنرل نے اسلامی فکر کے مختلف مکاتب فکر بالخصوص سنیوں اور شیعوں کے درمیان مکالمے، افہام و تفہیم اور مشترکہ تعاون کے کلچر کو مستحکم کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں اور مشترکہ کام کی ضرورت پر زور دیا، اس بات پر بھی زور دیا کہ اسلام امن کا مذہب ہے۔ اور یہ کہ اسلامی فکر کے مختلف مکاتب فکر کے درمیان مشترکات کو بنیاد بنا کر مکالمے کے موثر راستےاستوار کیے جا سکتے ہیں۔ اور یہ ایک ہی وقت میں حقیقت پسندی اور انضمام پر مبنی ہے، جیسا کہ سب ایک الله کوماننے والے ، ایک رسول اور ایک کتاب پر ایمان رکھتے ہیں، اور سب ایک ہی امت سے تعلق رکھتے ہیں، جو کہ امت اسلامیہ ہے۔ جیسا کہ الله تعالیٰ کا ارشاد ہے: {بے شک یہ تمہاری امت ایک ہی امت ہے اور میں تمہارا رب ہوں پس تم میری عبادت کرو}۔

جج عبدالسلام نے تصدیق کی کہ امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چیئرمین مسلم كونسل آف ایلڈرز، کی طرف سے تمام اسلامی فرقوں کو ایک پر خلوص دعوت دی گئی ہے ور یہ کہ وہ اسلامی اسلامی مکالمہ کے انعقاد میں جلدی کریں۔ اور یہ مسلم كونسل آف ایلڈرز کا اصل پیغام ہے اور یہی ایک راستہ ہے جو امت کو متحد کرنے میں کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔

سکریٹری جنرل نے جناب سید علی السیستانی کی کوششوں اورعراق کی صفوں کو ایک قوم کے طور پرمتحد کرنے کی انکی خواہش پر مسلم كونسل آف ایلڈرز کی جانب سے تعریف کی۔ خاص طور پر ان کے حکیمانہ قول "ہم سب سنی ہیں”۔

سید عبد المہدی الکربلائی نے اپنی طرف سے، امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چیئرمین مسلم كونسل آف ایلڈرز، کی جانب سے بقائے باہمی، رواداری اور امن کی اقدار کو پھیلانے میں الازہر اور مسلم كونسل آف ایلڈرز کی کوششوں کی تعریف کی اور سراہا ، اور مسلم كونسل آف ایلڈرزکے وفد سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کھا کہ یہ ملاقات سنی-شیعہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور سرحد پار مذاکرات کے راستے استوار کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے، اور یہ کہ یہ ملاقاتیں ایک دوسرے کے لیے تمام مذہبی اداروں کے احترام اور قدر کی عکاسی کرتی ہیں۔

جناب علی السیستانی کے نمائندے اور انڈر سیکرٹری نے وضاحت کی کہ بہت سے انتہا پسند گروہوں نے ہمیشہ ان اہم ملاقاتوں کو گردش کرنے، برآمد کرنے یا ان سے صرف تعارف کرنے سے روکا ہے۔ تا کہ مسلمانوں میں تفرقہ اور انتشار کا بیج بویا جا سکے، اور فرقہ وارانہ عدم برداشت کو ہوا دی جا سکے، اور امّت کی حالت کو کمزور کیا جاسکے۔

جناب سید عبد المہدی الکربلائی نے جج عبد السلام کے ذريعے شیعوں کی اعلیٰ ترین اتھارٹی، حضرت جناب سید علی السیستانی، کا امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چیئرمین مسلم كونسل آف ایلڈرز، کو سلام پیش کیا۔