امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف،چیئرمین مسلم كونسل آف ایلڈرز نے بروز بدھ، اپنے آفس مشيخة الازہر میں، پاکستان کے وزیر صحت جناب عبدالقادر پٹیل سے پاکستان میں سیلاب کے بحران کی تازہ ترین صورتحال سے واقفیت حاصل کرنے کے لیے ملاقات كى.
پاکستانی وزیر صحت نے شیخ الازہر کو سیلاب اور طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والى صورتحال سے آگاه كيا. جس نے ہزاروں پاکستانیوں کی جانیں لے لیں، زرعی زمینیں بنجر بنا دیں، اور ہزاروں پاکستانی خاندانوں کو بے گھر کر دیا، اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو غیر معمولی اور ہنگامی حالات کا سامنا ہے۔
پاکستانی وزیر نے کہا کہ پاکستانی عوام امام الاکبر کی عزت كرتے ہیں اور عالمی امن کی اقدار کو پھیلانے میں ان کی کوششوں اور الازہر الشریف اور اس کے ممتاز علماء کی کاوشوں کو سراہتے ہیں اور سچے اسلامی دين کو پھیلانے میں اعتدال پسندانہ طرز عمل اپنانے میں وہ الازہر پر اعتماد کرتے ہیں۔ ، اور یہ کہ الازہر کے فارغ التحصیل افراد کو پاکستان میں بہت زیادہ عزت دی جاتی ہے اور وہ پاکستان کے مختلف اداروں میں قائدانہ عہدوں پر فائز ہیں۔
اپنی طرف سے، شیخ الازہر نے سيلاب متاثرین کے خاندانوں، حکومت اور پاکستانی عوام کے کے لیے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے، الازہر کے علماء اور طلباء کی اس دردناک مصیبت میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی پر زور دیا۔ ، اور الله تعالى سے دعا كى کہ اس پیارے ملک کو امن اور سلامتی کے ساتھ بحران سے باہر نکالے، اور اس بات پر زور دیا کہ ہر ایک کو بحران سے نكلنے کے لیے الله تعالى پر بھروسہ رکھنا چاہیے۔
