مسلم کونسل اف ایلڈرز جرمنی میں فرینکفرٹ بین الاقوامی کتاب میلہ 2022 کے 69 سیشن میں شرکت کرے گی جو کہ 19 اکتوبرسے 23 اکتوبر 2022 تک جاری رہے گا شائع کردہ کتابوں کے ایک ایسے مجموعے کے ساتھ جو سب انسانوں کے درمیان نیکی، محبت، امن اور بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے کے علاوہ سب سے اہم فکری مسائل کو حل کرنے، غلط فہمیوں کو درست کرنے، نفرت انگیز تقریر، نسل پرستی اور عدم برداشت کا مقابلہ کرنے کے لیے ممکنہ حل پیش کرتی ہیں۔ مسلم کونسل آف ایلڈرز فرینکفرٹ کتاب میلے میں جو 23 اکتوبر تک جاری رہے گا اپنے زائرین کے لئے عربی، جرمن، اور انگلش، میں متعدد اشاعتیں پیش کر رہی ہے جن میں نمایاں ترین اشاعتیں ہیں: – امام الاکبرپروفیسر ڈاکٹراحمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کی تحریر کردہ 2 کتابیں: "القول الطيب” "اچھی بات” "مقومات الإسلام” "اسلام کے عناصر”- – مسلم کونسل آف ایلڈرز کے رکن شہزادہ غازی الہاشمی کی کتاب "الحب في القرآن الكريم” "قرآن کریم میں محبت”- – جج محمد عبدالسلام، مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل کی کتاب "الإمام والبابا والطريق الصعب .. شهادة على ميلاد وثيقة الأخوة الإنسانية” "امام، پوپ اور مشکل راستہ… انسانی برادری کی دستاویز کی پیدائش کی گواہی”- – امام ابو الحسن اشعری کی تصنیف کردہ کتاب "کتاب اللمع في الرد على أهل الزيغ والبدع” جس کی تحقیق اور تبصرہ ڈاکٹر حسن الشافعی، مسلم کونسل آف ایلڈرز کے رکن نے کی ہے- – مسلم کونسل آف ایلڈرز کے مرحوم رکن ڈاکٹر محمود حمدی زقزوق کی کتاب "الإنسان والقيم في التصور الإسلامي” "انسان اور اقدار اسلامی ادراک میں” ۔ – شیخ محمد ابو زہرہ کی کتاب”العلاقات الدولية في الإسلام” "اسلام میں بین الاقوامی تعلقات”۔ جرمنی میں مسلمانوں کی سپریم کونسل کے تعاون سے فرینکفرٹ کتاب میلے میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کی جانب سے ایک متنوع تعلیمی اور ثقافتی پروگرام کا اہتمام کر رہی ہے جو ہر قسم کی انتہا پسندی کی تقریروں کو مسترد کرنے اور انسانی بھائی چارے کی اقدار اور نظریات کو فروغ دینے میں "مسلم کونسل” کی کوششوں اور کردار پر روشنی ڈالے گا ۔ مسلم کونسل آف ایلڈرز فرینکفرٹ کتاب میلے میں -چوتھی بار- شرکت کر رہی ہے، جو 19 سے 23 اکتوبر 2022 تک جرمنی میں منعقد ہوگا، امام الاکبرپروفیسر ڈاکٹراحمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کی ہدایت پر جس کا مقصد امن کو فروغ دینا، بات چیت اور رواداری کی اقدار کو مستحکم کرنا اور مختلف نسلوں اور عقائد کے انسانوں کے درمیان تعاون کے روابط قائم کرناہے- مسلم کونسل آف ایلڈرز کا سٹینڈ نمبر (j22) فرینکفرٹ ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر 4 میں دیکھا جاسکتا ہے۔
مسلم کونسل اف ایلڈرز فرینکفرٹ بین الاقوامی کتاب میلہ 2022 میں شرکت کر ررہی ہے۔
