مسلم کونسل آف ایلڈرز، فضیلت ماب امام اکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، کی سربراہی میں، عرب اور امّت اسلامیہ اور پوری دنیا کو؛ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پرمبارکباد پیش کرتی ہے۔ جن کو الله تعالیٰ نے تمام جہانوں کے لیے نور ہدايت اور رحمت بنا کر بھیجا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انسانیت میں سچائی، بھلائی، محبت اور امن کو عام کیا، اور ایک ایسی روشنی تھی جس نے دنیا کو روشن کیا۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت ایک عظیم واقعہ اور تاریخ انسانی میں ایک عظیم فرق تھا۔جہاں حضرت محمد ﷺ نے رحمت، انصاف اور امن کی بنیاد رکھی، اور انسانی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی دعوت دی، اور لوگوں کے درمیان تعاون اور برداشت کے اصولوں کو فروغ دیا۔یہ بات واضح کرتے ہوئے کہ اس موقع کی تقریب کو منانا نبی کریم ﷺ کی پیش کردہ مقدس اقدار کو دوبارہ سمجھنے کا ایک نیا موقع ہے، اور بھلائی، محبت، اور امن کے پھیلاؤ میں آپ کے طریقے پر چلنے کے عہد کی تجديد کا موقع ہے۔
اس موقع پر مسلم كونسل آف ایلڈرز ملت اسلامیہ سے اپیل کرتی ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کی پیروی کریں، آپ کی سنت کو زندہ کریں، آپ کی سیرت کا مطالعہ کریں اور ہمارى زندگی کے تمام معاملات میں آپ کی رہنمائی پر عمل کریں،اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ محمدی مکتبِ نبوت میں موجود علم اور الہٰی، اخلاقی اور قانونی تعلیمات عربوں، مسلمانوں اور پوری دنیا کے لیے نجات کا واحد راستہ ہیں۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز اس بات کی بھی تصدیق کرتی ہے کہ اس خوشبودار موقع کو منانا ملت اسلامیہ کو متحد کرنے، اور اس کی یکجہتی کو مضبوط کرنے کا ایک متاثر کن موقع ہے خاص طور پر ان چیلنجوں کی روشنی میں جن کا آج ہماری دنیا کو سامنا ہے اور غزہ کی پٹی پر حملے کو روکنے کے لیے ایک متحدہ عرب اور اسلامی موقف کی ضرورت ہے، جبراً بے گھر کرنے کی کوششوں کے خلاف ڈٹ جانے کی ضرورت ہے، اور فلسطینی عوام کے اپنے آزاد ریاست کے قیام کے حق کے تسلیم کی ضرورت ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشريف ہو۔
