مسلم کونسل آف ایلڈرز، فضیلت مآب امامِ اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، کی سربراہی میں سوڈان میں تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ جو مغربی سوڈان کے علاقے ڈارفور میں ایک گاؤں پر آیا، جس کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد خواتین، بچے، اور مرد جان بحق ہووے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز دکھ کی اس گھڑی میں سوڈانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، جو کہ جدید سوڈان کی تاریخ میں سب سے بدترین قدرتی آفات میں سے ہے، اور بین الاقوامی برادری اور انسانی تنظیموں سے مطالبہ کرتی ہے کہ متاثرین کے لئے فوری امداد فراہم کرنے اور مٹی کے تودوں کے نیچے سے مردہ جسموں کو باہر نکالنے کے لئے کام کیا جائے۔ اور اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہے کہ وہ متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو صبر اور سکون عطا فرمائے۔
