Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز فلسطینیوں کی نقل مکانی کی مذمت میں مصر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز، فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر کی سربراہی میں عرب جمہوریہ مصر کے ساتھ فلسطینیوں کی نقل مکانی کی مذمت میں یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ اور مصر کی مسلسل کوششوں کی حمایت کرتی ہے جن کا مقصد غزہ کی پٹی میں فائر بندی کو یقینی بنانا اور فلسطینی عوام کی مشکلات کو کم کرنا ہے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز واضح انداز میں قابض اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے غزہ سے فلسطینیوں کی مصر یاں کسی اور جگہ جبری نقل مکانی کے بارے میں بیانات کی مذمت کرتی ہے۔ اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوۓ کہ یہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، اور یہ فلسطینی عوام کے حقوق پر ایک کھلا حملہ ہے، اور قابض اسرائیل کے تحت فلسطینی عوام کے خلاف خلاف ورزیوں کے ایک سلسلے کی توسیع ہے اور فلسطینی مسئلے کے تصفیے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت میں مصر، عرب اور اسلامی موقف کی حمایت کی تجدید کرتی ہے تاکہ وہ اپنی آزاد ریاست قائم کر سکیں جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔ اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر غزہ پر حملے روکنے، اور انسانی اور امدادی سامان کی بغیر کسی رکاوٹ کے داخلے، اور بے گناہ شہریوں کی حفاظت، اور فلسطینی عوام کی 7 دہائیوں سے جاری مصائب کے خاتمہ کی لئے  اقدامات کریں۔