مسلم کونسل آف ایلڈرز، فضیلت مآب امامِ اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف کی سربراہی میں، قطر میں رأس لفان انڈسٹریل ایریا کے ایک کارخانے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز اس افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے ریاستِ قطر کی قیادت، حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کونسل تمام زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہے اور الله تعالیٰ قطر اور اس کی عوام کو اپنی حفاظت میں رکھے اور انہیں ہمیشہ امن اور استحکام کی نعمت عطا فرمائے۔
