Muslim Elders

مسلم كونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل نے فرانسیسی وزارت خارجہ کے مشیر برائے مذہبی امور سے ملاقات کی اور مکالمے کو مضبوط بنانے اور مذہبی فوبیا سے نمٹنے پر تبادلہ خیال کیا

muslim elders pakistan

مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل، جج محمد عبدالسلام نے فرانسیسی وزارت خارجہ کے مشیر برائے مذہبی امور ژاں کرسٹوف بوسل سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بین المذاہب مکالمے کے میدان میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے اور انتہا پسندی، نفرت اور مذہبی فوبیا کے رجحان سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

.

ملاقات کے دوران مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کی روم میں سینٹ ایگیڈیو کانفرنس کے دوران دنیا اور فیصلہ سازوں کو امن کے حصول کے لیے مذاہب کی ضرورت کے بارے میں کی گئی تقریر کی تعریف کی۔ سیکرٹری جنرل نے كہا مذہبی فوبیا کے رجحان کا مقابلہ کرنے اور اسلامی مکالمے کو فروغ دینے ،مسلم-عیسائی مکالمے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے متعدد پروگراموں کے علاوہ یورپ کے مسلمانوں کے ساتھ موثر رابطے کے حصول کے لیے مسلم كونسل آف ایلڈرز ایک واضح منصوبہ ركهتى ہے۔ .

اپنی طرف سے، فرانسیسی مشیر وزارت خارجہ برائے مذہبی امور نے مسلم کونسل آف ایلڈرز کی قیادت میں کی جانے والی کوششوں اور اقدامات کی تعریف کی، اور یورپ میں غلط فہمیوں کو دور کرنے اور مذاہب کی صحیح اقدار كو پھیلانے میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔ اور اس رشتے کی تعریف کى جو کیتھولک چرچ کے پوپ تقدس مآب پوپ فرانسس اور امام الأكبر ۔ ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کے درميان انسانیت کی خدمت کے لیے قائم ہے.