محترم الله شکر پاشا زادہ، ركن مسلم كونسل آف ایلڈرز، آذربائیجان اور پورے قفقاز کے مسلمانوں کے روحانى پيشوا نے اس بات پر زور دیا کہ بحرین فورم فار ڈائیلاگ انسانی بھائی چارے اور بقائے باہمی کی راہ پر ایک اہم قدم ہے۔
پاشازادہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم سب اس دستاویز کے گواہ ہیں جس پر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شيخ الازہر الشریف، چئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز اور کیتھولک چرچ کے پوپ پوپ فرانسس نے 2019 میں ابوظہبی میں دستخط کئے۔ یہ نہ صرف مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان بلکہ مختلف مذاہب اور عقائد کے تمام لوگوں کے درمیان پرامن بقائے باہمی اور باہمی احترام کے مقصد کو حاصل کرنے میں ایک بہت بڑا تعاون ہے۔
آذربائیجان اور پورے قفقاز کے مسلمانوں کے روحانی پیشوا جو کہ مسلم کونسل آف ایلڈرز کے رکن ہیں، نے مزید کہا کہ اس اہم دستاویز کے اصولوں پر عمل درآمد جس پر دونوں عظیم مذہبی رہنماوں نے دستخط کیے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ اعلیٰ ترین بین الاقوامی سطحوں اور سول سوسائٹیز کی سطح پر اس کی حمایت اور ترقی ہمارے دور کی ایک اهم ضرورت ہے. اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ بحرین فورم انسانی بھائی چارے کے سفر میں تاریخی اہمیت کے ایک اور قدم کے طور پر بھی ذہنوں میں رہے گا، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ زمین کو امن اور خوشحالی عطا فرمائے اور انسانی بھائی چارے کو بركت سے نوازے.
مملکت بحرین بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی سرپرستی میں جمعرات اور جمعہ 3 اور 4 نومبر کو بحرین فورم برائے مکالمہ "مشرق اور مغرب مکالمہ برائے انسانی بقائے باہمی” کے انعقاد کی تیاری کر رہی ہے۔ جس میں أمام الأكبر ڈاکٹر احمد الطیب، شيخ الازہر الشریف ، چئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز اور کیتھولک چرچ کے پوپ تقدس مآب پوپ فرانسس، اور دنیا بھر سے تقریباً 200 مذاہب کے نمائندے، رہنماؤں اور شخصیات کے ساتھ ساتھ متاز دانشور اور میڈیا کےنمائندے شركت كریں گے.
اس فورم کا انعقاد مسلم کونسل آف ایلڈرز ، مملكت بحرین میں اسلامی امور کی سپریم کونسل اور کنگ حمد سینٹر فار پرامن بقائے باہمی نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔
