Muslim Elders

ویٹیکن کے پوپ نے مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل جج محمد عبدالسلام سے ملاقات کی پوپ فرانسس نے امن اور انسانی بقائے باہمی کو فروغ دینے کے لیے مسلم کونسل آف ایلڈرز کی کوششوں اور اقدامات کی تعریف کی

مسلم کونسل آف ایلڈرز پوپ فرانسس کی بھائی چارے کو مضبوط کرنے اور امن کی دعوت دینے کی کوششوں کو سراہتی ہے۔

کیتھولک چرچ کے پوپ تقدس مآب پوپ فرانسس نے ویٹیکن میں جج محمد عبدالسلام، مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی۔ تقدس مآب نے امن اور انسانی بقائے باہمی کے لیے مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے کے لیے کام جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا، اس سلسلے میں کونسل آف ایلڈرز کے کردار کو سراہا۔ تقدس مآب نے جج عبدالسلام کو ان کے نئے مشن پر مبارکباد بھی دی۔ مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل نے ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تقدس مآب پوپ فرانسس نے مملکت بحرین کے دورے اور انسانی بقائے باہمی کے لیے مشرق و مغرب کے درمیان مکالمے کے فورم میں شرکت کے دوران اپنے بھائی أمام الأكبر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اپنی طرف سے، مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل، جج محمد عبدالسلام نے کونسل اور اس کے چیئرمین، أمام الأكبر ڈاکٹر احمد الطیب، شيخ الازہر الشريف كى طرف سے ، پوپ فرانسس کی تمام انسانوں کے درمیان بھائی چارہ اور بقائے باہمی کے قیام، ہمیشہ امن کا مطالبہ کرنے اور تعارف کے کلچر کو فروغ دینے کی کوششوں کى تعریف کی۔

اجلاس کے اختتام پر مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل نے پوپ کو مسلم کونسل آف ایلڈرز کی شیلڈ پیش کی۔ جس میں تین الفاظ ہیں: "امن، بقائے باہمی، اور انسانی بھائی چارہ”، جوانسانی بھائی چارے کی تاریخی دستاویز میں موجود سب سے نمایاں اقدار کا اظہار کرتے ہیں جس پر 4 فروری 2019 کو پوپ فرانسس اور أمام الاكبر نے ابوظہبی میں دستخط کیے نهے ۔

ياد ہے کہ مسلم کونسل آف ایلڈرز ایک آزاد ادارہ ہے جس کا مقصد مسلم اور غیر مسلم معاشروں میں امن کے فروغ اور مکالمے، رواداری، بقائے باہمی اور انسانی بھائی چارے کی اقدار کو پھیلانا ہے۔ اور اس کی رکنیت میں امت کے دانشمندوں اور علماء کا ایک گروپ شامل ہے جو اعتدال اور ميانه روى کی وجه سے جانے جاتے ہیں، اور اس كل مركز متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ہے۔

نومبر کے اوائل میں، کونسل مملكت بحرین کی اسلامی امور کی سپریم کونسل اور پرامن بقائے باہمی کے کنگ حمد مرکز کے تعاون سے، مشرق و مغرب کے درمیان انسانی بقائے باہمی کے لیے بحرین فورم کے انعقاد میں شرکت کرے گی۔