خبریں

مسلم کونسل اف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل، چانسلر محمد عبدالسلام، نے پیرکے روز متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ترکی کے مذہبی امور کے صدر عزت مآب علی ایرباش سے عالمی کونسل اف مسلم کمیونٹیزکی کانفرنس

مسلم کونسل اف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل، چانسلر محمد عبدالسلام، نے پیرکے روز متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ترکی کے مذہبی امور کے صدر عزت مآب علی ایرباش سے عالمی کونسل اف مسلم کمیونٹیزکی کانفرنس: "اسلامی اتحاد: تصور، مواقع اور چیلنجز"، میں شرکت کے موقع پر ملاقات کی۔اور انتہا پسندی اور "ڈائنو فوبیا" کے رجحان سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے۔

ملاقات کے دوران، دونوں فریقوں نے "ڈائنو فوبیا" کے اس رجحان کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا، جو بہت سے معاشروں کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

ترکی کے مذہبی امور کے سربراہ نے اس رجحان کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلم کونسل اف ایلڈرز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے، بات چیت، بقائے باہمی اور دوسرے کی قبولیت کے کلچر کو پھیلانے کے لیے مسلم کونسل اف ایلڈرز کے زیر قیادت اقدامات میں اپنے ملک کی شرکت کے لیے خواہش کا اظہار کیا۔ مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل، چانسلرمحمد عبدالسلام، نےاپنی طرف سے اظہار خیال کیا کہ کونسل منفی مظاہر کے گروہ کا مقابلہ کرنے کے لیے کام کر رہی ہے، جن میں سرفہرست اسلامو فوبیا، نظریات کی جنگ اور دہشت گردی ہیں۔ جو کہ نسل پرستانہ مظاہر ہیں جو عدم برداشت اور نفرت کے اظہار کو بڑھاتے ہیں۔ سیکرٹری جنرل نے نشاندہی کی کہ مسلم کونسل آف ایلڈرز نے اس مقصد کے لیے مشرق و مغرب کے دانشمندوں کے درمیان مکالمے اور بین الاقوامی امن کے قافلوں ا ورامن پسند نوجوان جیسے اقدامات کا سلسلہ شروع کیا۔ میڈیا کی نفرت انگیز تقاریر کا مقابلہ کرنے کے لیے کوڈ آف ٹوئنٹی، اور بین المذاہب مکالمے کے لیے ایک بین الاقوامی کانفرنس اگلے سال شروع ہونے والی ہے، اس کے علاوہ بقائے باہمی اور انسانی بھائی چارے کی ثقافت کو پھیلانے کے لیے متعدد بین الاقوامی اقدامات کیے۔

مسلم کونسل اف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل، چانسلر محمد عبدالسلام، نے پیرکے روز متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ترکی کے مذہبی امور کے صدر عزت مآب علی ایرباش سے عالمی کونسل اف مسلم کمیونٹیزکی کانفرنس Read More »

مسلم کونسل اف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل اور ملائیشیا کے وزیرمذہبی امور کی ملاقات مشترکہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا

مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل، چانسلرمحمد عبدالسلام، اور ملائیشیا کے وزیرمذہبی امورعزت مآب داتو ادریس بن احمد نے مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے پیروکاروں کے درمیان مکالمے کی ثقافت کو پھیلانے اور انسانی بھائی چارے کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران، وزیرمذہبی امورسینیٹر ادریس بن احمد نے ملائیشیا کی مسلم کونسل آف ایلڈرز اور اس کے چیئرمین، امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب کی تعریف کی اور امن، بقائے باہمی اور رواداری کے فروغ میں ان کی مسلسل کوششوں کو سراہا، جس کی وجہ سے 2019 میں امام الاکبر اور تقدس مآب پوپ فرانسس کی طرف سے انسانی برادری سے متعلق تاریخی دستاویز پر دستخط ہوۓ۔ وزیر نے ملائیشیا کی طرف سے دونوں فریقوں کی مشترکہ اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے کونسل کے ساتھ تعاون کرنے پر آمادگی سے آگاہ کیا۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل، چانسلرمحمد عبدالسلام، نے اپنی جانب سے کہا "ملائیشیا طویل عرصے سے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر بین مذہبی اور بین الثقافتی بقائے باہمی کا نمونہ رہا ہے۔ کونسل کو سابق وزیر مذہبی امور داتوک ڈاکٹر ذوالکفلی محمد البکری کی رکنیت کے ذریعے ملائیشیا کی نمائندگی حاصل کرنے پر فخر ہے، جو کونسل کے وژن اور مقاصد کو فروغ دینے میں کلیدی معاون کردار ادا کرتے ہیں۔"

مسلم کونسل اف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل اور ملائیشیا کے وزیرمذہبی امور کی ملاقات مشترکہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا Read More »

امام الاکبر نے مسجد الازہر میں شہزادہ چارلس سے ملاقات کی۔

الازہر کے امام الاکبر اور مسلم کونسل آف ایلڈرز کے چیئرمین ڈاکٹر احمد الطیب نے قاہرہ، مصر کی مسجد الازہر میں پرنس آف ویلز چارلس سے ملاقات کی ہے۔ دونوں نے بین المذاہب مکالمے، نفرت کا مقابلہ کرنے اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ شہزادہ چارلس کو ’انسانی برادری کی دستاویز‘ کی ایک کاپی بھی پیش کی گئی جس پر امام الاکبر اور پوپ فرانسس نے 2019 میں دستخط کیے تھے۔ 

ملاقات کے دوران، امام الاکبر نے کہا، "گزشتہ برسوں میں پرنس چارلس کی ہمت اور دانشمندی نے مختلف ثقافتوں اور مذاہب کے درمیان مکالمے کے پل بنانے میں مدد کی ہے۔ اس کا اختتام کیتھولک چرچ کے پوپ فرانسس کے ساتھ انسانی برادری کی دستاویز پر تاریخی دستخط پر ہوا۔ ہم چرچ آف انگلینڈ کے ساتھ بھی طویل مکالمے میں رہے ہیں، جس کی وجہ سے ’ایمرجنگ پیس میکرز فورم‘، ایک ایسا اقدام جس نے مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے نوجوان رہنماؤں کو مکالمے اور رواداری پر تربیت دی۔

اپنی طرف سے، پرنس چارلس نے امام الاکبر اور انتہا پسندی کو روکنے اور بین المذاہب مکالمے اور رواداری کو فروغ دینے کے لیے ان کی کوششوں کی تعریف کی۔ ڈیوک آف کارنوال نے یہ بھی اشارہ کیا کہ پوپ فرانسس کے ساتھ امام الاکبر کا رشتہ قابل تعریف ہے جو امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے عظیم حامیوں کے طور پر ان کی وراثت کو مضبوط کرنے میں مدد گارثابت ہوا۔

امام الاکبر نے مسجد الازہر میں شہزادہ چارلس سے ملاقات کی۔ Read More »

مسلم کونسل آف ایلڈرز نے انڈونیشیا کے بین الاقوامی کتاب میلے میں شرکت شروع کی

انڈونیشیا کے بین الاقوامی کتاب میلے نے آج زائرین کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں جس میں مسلم کونسل آف ایلڈرز نے اپنی نمایاں شرکت کی۔ کونسل دوسری بار اس کتاب میلے میں متعدد اشاعتوں کے ساتھ شرکت کر رہی ہے جو رواداری اور بقائے باہمی کو فروغ دیتی ہیں۔ ان اشاعتوں میں سب سے زیادہ قابل ذکر ہیں؛ ’’القول الطیب‘‘ از کونسل کے چیئرمین محترم ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر اور محترم جناب رائل پرنس غازی بن محمد کی طرف سے 'قرآن پاک میں محبت' اور اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر ایرون ٹائلر کا 'اسلام، مغرب اور رواداری: تصور بقائے باہمی'۔

کونسل انڈونیشیا میں الازہر گریجویٹس کی عالمی تنظیم کے صدر ڈاکٹر محمد زین الماجد کی طرف سے 'نسانتارا میں رواداری اور بقائے باہمی' کے عنوان پر ایک سیمینار کی میزبانی بھی کرے گی۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز نے انڈونیشیا کے بین الاقوامی کتاب میلے میں شرکت شروع کی Read More »

مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل نے رواداری کو فروغ دینے پر مصر کی تعریف کی۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سلطان الرمیثی نے 'انتہا پسندی اور نفرت انگیز تقاریر کا مقابلہ کریں: ایک نئی فجر' کے عنوان سے منعقدہ TRENDS ریسرچ اینڈ ایڈوائزری سنٹر کے ذریعے۔ ایک آن لائن سیمینار کے دوران نفرت انگیز تقاریر اور انتہا پسندی کے انسداد میں عرب جمہوریہ مصر کے کردار کی تعریف کی۔ 

الرمیثی نے نفرت اور انتہا پسندی کو روکنے کی حکمت عملی پر عمل درآمد کرنے میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے قابل ستائش کردار کا بھی اعتراف کیا جس سے پورا خطہ انارکی کی حالت میں ڈوب جاتا۔ انہوں نے مصر کی موجودہ نشاۃ ثانیہ اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مصر کی حیثیت کو بڑھانے کے لیے جاری کئی ترقیاتی منصوبوں کی بھی تعریف کی۔

۔ ڈاکٹر الرمیثی نے مزید کہا، "انتہا پسندی نے اکثر پیچیدہ معاشرتی ماحول میں سماجی اور اقتصادی تبدیلیوں کے استحصال کے ذریعے بین الاقوامی حدود کو عبور کر لیا ہے۔ لوگوں کو روشن خیالی اور تعلیم دے کر انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے ٹھوس فکری کوششیں کی جانی چاہئیں تاکہ ایسے معاشروں کی تخلیق کی تباہی سے بچا جا سکے جو انتہا پسندی کے لیے انکیوبیٹر ہوں۔"

مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل نے رواداری کو فروغ دینے پر مصر کی تعریف کی۔ Read More »