مسلم کونسل اف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل اور ملائیشیا کے وزیرمذہبی امور کی ملاقات مشترکہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا
مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل، چانسلرمحمد عبدالسلام، اور ملائیشیا کے وزیرمذہبی امورعزت مآب داتو ادریس بن احمد نے مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے پیروکاروں کے درمیان مکالمے کی ثقافت کو پھیلانے اور انسانی بھائی چارے کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران، وزیرمذہبی امورسینیٹر ادریس بن احمد نے ملائیشیا کی مسلم کونسل آف ایلڈرز اور اس کے چیئرمین، امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب کی تعریف کی اور امن، بقائے باہمی اور رواداری کے فروغ میں ان کی مسلسل کوششوں کو سراہا، جس کی وجہ سے 2019 میں امام الاکبر اور تقدس مآب پوپ فرانسس کی طرف سے انسانی برادری سے متعلق تاریخی دستاویز پر دستخط ہوۓ۔ وزیر نے ملائیشیا کی طرف سے دونوں فریقوں کی مشترکہ اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے کونسل کے ساتھ تعاون کرنے پر آمادگی سے آگاہ کیا۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل، چانسلرمحمد عبدالسلام، نے اپنی جانب سے کہا "ملائیشیا طویل عرصے سے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر بین مذہبی اور بین الثقافتی بقائے باہمی کا نمونہ رہا ہے۔ کونسل کو سابق وزیر مذہبی امور داتوک ڈاکٹر ذوالکفلی محمد البکری کی رکنیت کے ذریعے ملائیشیا کی نمائندگی حاصل کرنے پر فخر ہے، جو کونسل کے وژن اور مقاصد کو فروغ دینے میں کلیدی معاون کردار ادا کرتے ہیں۔"