مسلم کونسل آف ایلڈرز متحدہ عرب امارات کی قیادت، حکومت اور عوام کے ساتھ امارتِ فجیرہ میں پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں جس میں 14 افراد جاں بحق اور 30 دیگر زخمی ہوئے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز نے اس المناک سانحے پر متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ اور اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہے کہ وہ زخمیوں کو جلد از جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے اور متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام کو ہر قسم کی آفت، نقصان اور برائی سے محفوظ رکھے۔
