Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز افغانستان کے مشرقی علاقے میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

afghanistan-attack

مسلم کونسل آف ایلڈرز، فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر کی سربراہی میں، افغانستان کے مشرقی علاقے میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد جان بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز افغانستان اور متاثرین کے اہل خانہ سے دل کی گہرائیوں سے تعزیت پیش کرتی ہے، اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہے کہ وہ زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرماے.