مسلم کونسل آف ایلدرز جاگرتا میں 23ویں اسلامی کتاب میلہ میں شرکت کر رہی ہے، جو 18 سے 22 جون 2025 تک جکارتہ کے کنونشن سینٹر (JCC) میں منعقد ہو رہا ہے۔ ایک خاص پویلین کے ذریعے جو مسلسل چوتھے سال نمائش کے اہم پویلینز میں سے ایک ہے،اور کونسل کی شرکت باہمی تعاون اور امن کی ثقافت کو بڑھانے، معتدل اسلامی فکر کو پھیلانے اور جنوب مشرقی ایشیا میں اپنی ثقافتی موجودگی کو بڑھانے کی کوششوں کے تحت ہے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز کے پویلین میں 250 سے زائد متنوع علمی اور ثقافتی مطبوعات پیش کی جائیں گی ان میں الحکما پبلشنگ کی 2025 کی متعدد تازہ ترین اشاعتیں بھی شامل ہیں جو امن، بقائے باہمی اور شناخت کی کثرت کے مسائل پر بحث کرتی ہے۔ جیسا کہ: امثال: مذہب اورعظیم ایشیائی قومیں.. چین اور بھارت میں مذہبی اور نسلی تنوع کا انتظام، اور افریقہ میں امن.. استحکام اور ترقی کا فروغ، اور بین الاقوامی امن کے قیام پر مطالعات اور آراء۔ مشترکہ سیاق و سباق اور بین الاقوامی امن: مشترکہ اقدار اور اداراتی تصورات، اور ان سب کو الحکما سینٹر برائے امن تحقیقات کی طرف سے ایک منتخب محققین کی ٹیم نے تیار کیا ہے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز کے پویلین میں فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کی 30 سے زائد کتابیں بھی شامل ہیں، جو اسلام کی وسعت اور اس کے فکری و فلسفی ورثے کی گہرائی پر روشنی ڈالٹی ہیں جس میں "قول طیب” اور "میری پرانی ڈائری سے”، اور "اہل سنت و الجماعت”، "امام اشعری کی فکر پر نظریات”، اور "امن کی بات”، اس کے علاوہ الازہر کے سینیئر علما کی کتابیں بھی شامل ہیں..جیسے: اسلام اور مغرب.. اختلاف کی وجوہات کا تقابلی جائزہ اور ثقافتی معاہدے کی شرائط از قلم ڈاکٹر محمد البنعیادی، اور قرآن کریم میں انسان کا ذکر، از قلم شیخ علی محمد حسن العماری، اور امام الحرمين اور اس کا اشعری مکتب فکر کی تعمیر میں اثر از قلم ڈاکٹر علی محمد جبر، اور خاندان کی تنظیم میں اسلام کے اصولو از قلم شیخ ابو الوفا المراغی۔
اور کونسل اپنے اراکین اور بڑے مفکرین کی اہم اشاعتوں کا بھی مجموعہ پیش کررہی ہے؛ جن میں سب سے نمایاں ”قرآن کریم میں محبت” از قلم شہزادہ غازی الہاشمی، مسلم کونسل آف ایلڈرز کے رکن، اور کتاب "امام، پوپ، اور مشکل راستہ.. انسانی برادری کے دستاویز کی پیدائش پر گواہی” از قلم مشیر محمد عبد السلام، مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل، اور کتاب "فکر و زبان میں افہام و تفہیم کے اصول”، از قلم ڈاکٹر مصطفٰی بنحمزہ مسلم کونسل آف ایلڈرز کے رکن، اور مرحوم ڈاکٹر محمود حمدی زکزوق کی کتاب "مسلمان ایک چوراہے پر” اور مراکش اور اندلس میں تعارف کے میدان، از قلم ڈاکٹر جعفر بن الحاج السلمی، اور قرآن مجید کی کہانیوں میں مماثل نظاموں کا مطالعہ: موازنہ اور تجزیہ از قلم ڈاکٹر عبدالغنی الراجی۔
اپنے ثقافتی اثر کو بڑھانے اور انڈونیشی عوام تک پہنچنے کے حوالے سے، کونسل انڈونیشی زبان میں ترجمہ شدہ کتابوں کا ایک مجموعہ پیش کر رہی ہے، جن میں شامل ہیں: "قول طیب” اور "میری پرانی ڈائری سے”، "امام اشعری کی فکر پر نظریات” اور "اہل سنت و الجماعت ہم کون ہیں؟”، "اسلام کی بنیادیات”، "اسلام میں سماجی اخلاقیات”، از قلم شیخ ابو الوفا المراغی، اور "غلط تصورات کی اصلاح”، از قلم شیخ محمد ابو زہرہ۔ اور کونسل دوسری زبانوں سے بھی کئی ترجمہ شدہ کتابیں پیش کر رہی ہے، جیسے: "تبدیلی کی آواز”، "مشترکہ عالمی اقدار اور بین الاقوامی امن کی تشکیل”، "یورپ میں اسلاموفوبیا کا مقابلہ”، "اسلام اور درست حکمرانی” از قلم پروفیسر مقتدر خان، اور "اسلام اور مغرب اور رواداری: بقائے باہمی کا ادراک” از قلم ڈاکٹر آرون ٹائلر۔
پویلین مختلف ثقافتی سیمینارز اور لیکچرز کی میزبانی بھی کر رہا ہے، جو مختلف مسائل پر بحث کرتے ہیں، خاص طور: ایک سمینار جس کا عنوان ہے ‘اسلامی امت کے اجزاء کے درمیان مکالمے کا فروغ’ جس میں ڈاکٹر محمد زین المجد، کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن، پروفیسر ڈاکٹر شفیق مغنی، محمدیہ ایسوسی ایشن کے نائب صدر، اور محترمہ الیسہ عبدالرحمن واحد، Gusdurian نیٹ ورک کی کوآرڈینیٹر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ‘انڈونیشیائی سیاق و سباق میں ڈیجیٹل خودمختاری اور مصنوعی ذہانت کی اخلاقیات کو بڑھانے کی اہمیت’ پر ایک علمی سمینار منعقد کیا جائے گا، جس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد قریش شہاب، مسلم کونسل اف ایلڈرز کے رکن اور سابق انڈونیشی وزیر مذہبی امور، پروفیسر ڈاکٹر براتیكنو، وزیر انسانی وسائل اور ثقافت، اور ڈاکٹر رزی ایکو کارکا، BRIN کے محقق اور تائیوان میں وزیٹنگ پروفیسر شامل ہوں گے۔
اور معاشرے کے مختلف طبقاتِ کو شامل کرنے کی خواہش میں، کونسل مختلف تعاملی ورکشاپس کا اہتمام کررہی ہے، جن میں شامل ہیں: بچوں کے لیے ‘مصنوعی ذہانت اور ہم آہنگی’ کی ورکشاپ، اور ‘انسانیت اور ہم آہنگی کے موضوع پر اسکرپٹ لکھنا’ کی ورکشاپ، جو مواد کے تخلیق کاروں اور نوجوان تخلیق کاروں کے لیے مخصوص ہے۔
اور مسلم کونسل آف ایلدرز کا پویلین جکارتہ کے کتاب میلے میں مسلسل تین سیشن کے لیے "بہترین پویلین” کا ایوارڈ حاصل کر چکی ہے، جو اس کے مواد کے معیار، مختلف پروگراموں، اور زائرین کو فراہم کردہ تعامل کی سطح کی تصدیق کرتا ہے۔ کونسل ایک بار پھر عزیز عوام کو دعوت دیٹی ہے کہ وہ جکارتہ کنونشن سینٹر کے ہال A&B میں اس کے پویلین کا دورہ کریں، اور اس کی نمایاں اشاعتوں کا معائنہ کریں اور ان سرگرمیوں میں شرکت کریں جو اس کے پیغام امن، تفہیم، اور قوموں کے درمیان گفتگو کو فروغ دینے میں عکاسی کرتی ہیں۔
