فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الأزہر، چئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز نے صربیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر ڈورو ماکوٹ سے ملاقات کی اور صربیا کے مسلمانوں کے لئے علمی اور دعوتی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اور فضیلت مآب امام اکبر نے یہ بات واضح کی کہ الأزہر صربیا کے مسلمانوں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے تیار ہے، اماموں اور مبلغین کی تربیت کے ذریعے اور انہیں جدید فکری اور دعوتی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانے کے ذریعے، خاص طور پر انسانی بھائی چارے اور مثبت ہم آہنگی کی اقدار کو فروغ دینے، مسلمانوں کو مغربی معاشروں میں ضم کرنے، اسلام میں عورتوں کے حقوق کی وضاحت کرنے، شدت پسند گروہ کے دلائل کی عقل اور منطق کے ساتھ تردید کرنے، اور صربیا میں عربی زبان کی تعلیم کے لئے ایک مرکز کے افتتاح کے ذریعے، تاکہ مسلم کمیونٹی کے افراد کو قرآن کی زبان سکھائی جا سکے.
فضیلت مآب امام اکبر شیخ الأزہر، چئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز نے وضاحت کی کہ امن اور افہام و تفہیم سب کے ساتھ رہنے کا بنیادی قاعدہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے نوجوانوں میں وطن کی محبت کو مستحکم کرنے اور تنوع اور اختلاف کو قبول کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جو کہ الله کے ارادہ سے ایک کائناتی سنت ہے اور اس کی بقا کی ضامن ہے۔
صربیا کے وزیر اعظم نےفضیلت مآب امام اکبر کے ساتھ ملاقات پر اپنی خوشی کا اظہار کیا، اور یہ بات واضح کی کہ ان کا ملک اسلامی ممالک اور اداروں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے کا خواہاں ہے ، اور انہوں نے ازہر یونیورسٹی کے شیخ الازہر ، چئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کی مکالمہ، برداشت، پرامن بقائے باہمی اور انسانی بھائی چارے کی اقدار کو پھیلانے اور فروغ دینے کی کوششوں کی تعریف۔
