Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز سلطنت عمان سے طوفانی بارشوں اور سیلاب کے متاثرین کے لیے تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز، امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف کی سربراہی میں سلطنت عمان کے سلطان ہیثم بن طارق اور برادر عمانی عوام کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کے متاثرین کے لیے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے جس کے نتیجے میں سلطنت عمان میں متعدد اموات، زخمیوں، لاپتہ افراد، اور متعدد عوامی سہولیات اور املاک کی تباہی ہوئی۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز سلطنت عمان کی قیادت، حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ اور اس مصیبت میں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ متاثرین پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، اور زخمیوں کو جلد از جلد صحت یابی عطا فرمائے، لاپتہ افراد کی تلاش میں متعلقہ حکام کی کاوشوں کو کامیابی سے ہمکنار کرے۔ اور سلطنت اور اس کے لوگوں کو تمام نقصانات اور برائیوں سے محفوظ رکھے۔