مسلم کونسل اف ایلڈرز نے قازقستان اور پاکستان میں مذاہب کے رہنماؤں اور شخصیات اور سیاسی، ثقافتی، فکری اور میڈیا شخصیات کے ایک گروپ کے علاوہ، اجتماعی افطار کا اہتمام کیا۔ یہ اس کے پیغام پر مبنی ہے جس کا مقصد رواداری، امن، دوسروں کی قبولیت، اور بین المذاہب مکالمے اور بقائے باہمی کی اقدار کو مستحکم کرنا ہے۔
قازقستان میں، وسطی ایشیا کے علاقے میں مسلم کونسل اف ایلڈرز کی شاخ نے ایک اجتماعی افطار کا اہتمام کیا جس میں قازقستان کی مذہبی امور کمیٹی کے چیئرمین نوکزانیف یورزان بلاتخانوا، اور قازقستان کے نائب مفتی اونجاروف یرشات، بہائی مذہبی سوسائٹی کے رہنما یانگالیف اسگت گومارووچ، ایوینجلیکل لوتھران مذہبی سوسائٹی کے رہنما نوگورودوف یوری تیموفیویچ، اور متعدد سفیروں، سینیٹرز، اور دانشوروں اور میڈیا شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اپنی تقریر میں ڈاکٹر دارخان قدير علي، قازق سینیٹ میں نمائندے، اور وسطی ایشیائی خطے میں مسلم کونسل اف ایلڈرز کے دفتر کے نگران، نے کہا کونسل کی شاخ کا قیام امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز، اور جناب صدر قاسم جومارت توکایف، صدر جمہوریہ قازقستان، اور عزت مآب ملن اشم بائیف، سینیٹ کے صدر اور عالمی اور روایتی مذاہب کے رہنماؤں کی عالمی کانفرنس کے جنرل سیکرٹریٹ کے سربراہ کے درمیان مشترکہ نقطہ نظر کے تحت عمل میں آیا۔ جس کا مقصد بات چیت، رواداری اور امن کی اقدار کو پھیلانے کے شعبوں میں مشترکہ تعاون کو بڑھانا ہے، اس سلسلے میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کی اولین کوششوں اور اس متاثر کن ماڈل کی بنیاد پر جو قازقستان انسانی بقائے باہمی کے لیے فراہم کرتا ہے۔
افطار ضیافت میں ترک ریاستوں کی تنظیم کے دانشوروں کی کونسل کے رکن اور یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم میں مسلمانوں کے خلاف عدم برداشت اور امتیازی سلوک کا مقابلہ کرنے کے ذاتی نمائندے عادل کرمانجنولی احمدوف، اور پیٹیلیسولی زوسیپ نورٹور، قازق سینیٹ میں نائب، سماجی، ثقافتی اور علمی ترقی کی کمیٹی کے چیئرمین کی تقاریر بھی شامل تھیں۔ جس کے دوران وسطی ایشیا میں مسلم کونسل اف ایلڈرز کی شاخ کے افتتاح کو مواصلات کے پل مضبوط کرنے، ملک کے علماء کے فکری ورثے کو زندہ کرنے اور ابھرتی ہوئی نسلوں کو ان سے متعارف کرانے کے لیے سراہا گیا۔
اسی سیاق و سباق میں، پاکستان میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کی شاخ نے متعدد مذہبی رہنماؤں کی موجودگی میں ایک افطار ضیافت کا اہتمام کیا، جن میں اسلامی نظریاتی کونسل اف پاکستان کے چیئرمین عزت مآب ڈاکٹر قبلہ ایاز، پاکستانی سینیٹ کے ممبر عزت مآب ناصر بٹ، فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عرب اسٹڈیز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محی الدین ہاشمی، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اور پروفیسر ڈاکٹر اکرام الحق، سابق امام و خطیب ایوان صدر، اور سابقہ رکن پارلیمنٹ خیبر پختونخواہ سردار رنجیت سنگھ اور مسیحی اقلیتوں سائبان پاکستان پروگرام کے کوآرڈینیٹر کرسٹوفر شرف کے علاوہ ثقافتی، فکری اور میڈیا شخصیات نے شرکت کی۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین محترم ڈاکٹر قبلہ ایاز نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم کونسل آف ایلڈرز کی امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، کی سربراہی میں گزشتہ دس سالوں میں، پرامن اقدار کو فروغ دینے بقائے باہمی اور انسانی بھائی چارہ کی کوششوں کی تعریف کی، اور موجودہ اور آنے والی نسلوں میں ان اقدار کو ابھارنے کی اہمیت کی طرف اشارہ کیا، جو مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان افہام و تفہیم اور رابطے کے پل بنانے میں معاون ہے۔
سابقہ رکن پارلیمنٹ خیبر پختونخواہ سردار رنجیت سنگھ نے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کے کام کی تعریف کی اور عالمی انسانی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں مذہبی رہنماؤں اور شخصیات کے کردار پر زور دیا۔
اپنی طرف سے، مسیحی اقلیتوں کے لیے "سائبان پاکستان” پروگرام کے کوآرڈینیٹر کرسٹوفر شرف نے وضاحت کی کہ انسانی برادری سے متعلق دستاویز، جس پر امام احمد الطیب،شیخ الازہر اورکیتھولک چرچ کے پوپ تقدس مآب پوپ فرانسس ، نے دستخط کیے تھے، اور یہ دستاویز اپنے جوہر میں روادار مذاہب کی تعلیمات کی نمائندگی کرتا ہے جو تمام انسانوں کے درمیان ہمدردی اور انسانیت کو پرامن بقائے باہمی کو فروغ دیتی ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ مسلم کونسل آف ایلڈرز، جس کا صدر دفتر ابوظہبی میں ہے، کونسل کے مشن کے تحت انڈونیشیا، ملائیشیا، پاکستان اور قازقستان میں متعدد غیر ملکی شاخیں شروع کی ہیں جن کا مقصد دنیا بھر کے مسلمانوں کے ساتھ رابطے کے پل کو مضبوط بنانا ہے اور مکالمے، رواداری اور انسانی بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دینا۔
