مسلم کونسل اف ایلڈرز نے امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازہر، کی سربراہی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے اقوام متحدہ میں ریاست فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کے مسودے کو منظور کرنے میں ناکامی پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز اس بات کی توثیق کرتی ہے کہ ریاست فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت دینا ایک تاریخی حق ہے، اور عالمی امن کے حصول کے لیے کوششوں کو بڑھانے کی فوری ضرورت ہے۔
اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے ان کی آزاد مملکت کے قیام کے جائز حق جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو کی حمایت کریں۔
مسلم کونسل اف ایلڈرز غزہ کی پٹی میں ہونے والی جارحیت کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت کے اپنے مطالبے کی تجدید کرتی ہے، جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار متاثرین اور زخمی ہوئے ہیں، اور فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کے داخلے کو اس طرح سے سہولت فراہم کرنے کے لیے کہ جس سے فلسطینی معصوم شہریوں خصوصاً بیماروں، بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کی تکلیف میں کمی آئے۔
