Muslim Elders

ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلے میں ایک سمپوزیم میں… ڈاکٹر ذوالکفلی محمد البکری نے انسانی بقائے باہمی کو فروغ دینے کے سلسلے میں مسلم کونسل آف ایلڈرز، کی ملائیشیا برانچ کے تجربے کا جائزہ پیش کیا

ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلے میں شرکت کے موقع پر اپنے ثقافتی پروگرام کے ماتحت اپنے دوسرے سمپوزیم میں، مسلم کونسل آف ایلڈرز نے ایک سمپوزیم کا اہتمام کیا جس کا عنوان تھا: "مسلم کونسل آف ایلڈرز اور انسانی بقائے باہمی کا فروغ” جسے محترم سینیٹر داتو ڈاکٹر ذوالکفلی محمد البکری، مسلم کونسل آف ایلڈرز کے رکن، ملائیشیا سینیٹ کے رکن اور ملائیشیا کے سابق وزیر امور اسلامی نے پیش کیا۔

سینیٹر ڈاکٹر ذوالکفلی نے اس بات کی تصدیق کی کہ مسلم کونسل آف ایلڈرز کا پیغام اعتدال کی دعوت دینے اور دوسرے کے ساتھ بات چیت کے دروازے کھولنے کے لئے ہے، جس کا مقصد معاشروں میں امن کو فروغ دینا اور بدامنی کی شدت کو توڑنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسانی بھائی چارے کی دستاویز جس پر آمام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چئیرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز،اور پوپ فرانسس، ویٹیکن کے پوپ نے 2019 میں ابوظہبی میں دستخط کیے تھے، یہ اتحاد کے لئے کام کرنے اور عالمی تنازعات اور تقسیم سے بچنے کے لئے کونسل کی انتھک کوششوں کا بہترین گواہ اور ثبوت ہے، انہوں نے اس دستاویز کی دفعات کو نافذ کرنے اور ان پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔
مسلم کونسل اف ایلڈرز کے رکن نے کہا کہ کونسل معاشرے کے تمام طبقات کو مدے نظر رکھتے ہوئے متعدد اہدافی اقدامات کے ذریعے دوسرے کے ساتھ بات چیت کو بڑھانے کے لیے کام کرتی ہے۔
امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چئیرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز، کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے، جنہوں نے مکالمے کی اقدار کو برقرار رکھنے، امن اور انسانی بقائے باہمی کی ثقافت کو پھیلانے اور نسل پرستی، امتیازی سلوک اور نفرت، عدم برداشت کے رجحان کا مقابلہ کرنے کا عملی نمونہ پیش کیا۔

ڈاکٹر ذوالکفل البکری نے مزید کہا کہ مسلم کونسل آف ایلڈرز کی ملیشیا برانچ نے نوجوانوں کے لیے بہت سی تقریبات اور ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔ جن کا مقصد اپنے معاشروں میں ان کے مثبت کردار کو بڑھانا اور نیکی، رواداری اور بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانا ہے۔ اور انسانی بھائی چارے کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے ملائیشیا میں تمام مذہبی رہنماؤں کے ساتھ موثر رابطے کے حصول کے علاوہ۔

ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلے 2023 میں مسلم کونسل اف ایلڈرز کا پویلین متعدد سیمینارز اور ثقافتی تقریبات کا اہتمام کر رہا ہے جس کا مقصد امن کو فروغ دینا، بات چیت اور رواداری کی اقدار کو مستحکم کرنا اور غلط فہمیوں کو دور کرن، مکالمے اور رواداری کی اقدار کو پھیلانے اور مختلف نسلوں اور عقائد کے انسانوں کے درمیان تعاون کے روابط قائم کرناہے۔