Muslim Elders

مسلم کونسل اف ایلڈرز رباط بین الاقوامی کتاب میلے 2023 میں خصوصی پویلین کے ساتھ شرکت کر رہی ہے۔

رباط بین الاقوامی کتاب میلے 2023 میں مسلم کونسل اف ایلڈرز کا پویلین: ثقافتی مکالمے کے افق کو کھولنے والے مختلف فکری مطبوعات اور سیمینار پیش کرے گا۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز بین الاقوامی کتاب میلے کے اٹھائیسویں ایڈیشن میں شرکت کر رہی ہے۔ جو کہ مراکش کے دارالحکومت رباط میں یکم سے 11 جون 2023 تک منعقد کیا جائے گا۔ اور یہ شرکت کونسل کے پیغام پر مبنی ہے جس کا مقصد علمی آگہی کو اجاگر کرنا اور رواداری، بقائے باہمی اور امن کی اقدار کو پھیلانا اور فروغ دینا ہے۔
مجلس کا پویلین زائرین کو ایک دلچسپ تجربے سے لطف اندوز ہونے اور انتہائی اہم علمی اور فکری لٹریچر، کتابوں اور تصنیفات کا مجموعہ دیکھنے کے لیے ایک منفرد علمی مرکز فراہم کرے گا۔ ایک متنوع اور جامع پروگرام کے علاوہ جس میں سیمینارز، لیکچرز، فکری اور علمی بیٹھکیں شامل ہیں، جو "اسلامی فکر” میں متعدد اہم اور متنوع موضوعات اور مسائل کو حل کرتی ہیں، جس میں متعدد علماء اور مفکرین کی شرکت ہو گی۔
کونسل کے پویلین کی سرگرمیاں ایک علمی سمپوزیم کے ساتھ شروع ہو گا جس کا عنوان ہے: "استشراق اور ورثے کے حصول میں مستشرقین کی کاوشیں”، جسے رباط میں رائل ٹریژری کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد شوقی بنبين بروز جمعہ 2 جون کو پیش کریں گے۔
جبکہ ڈاکٹر الیاس بلکا، یونیورسٹی آف سیدی محمد بن عبداللہ، فاس، کے پروفیسر بروز ہفتہ 3 جون کو ایک سمپوزیم پیش کریں گے جس کا عنوان ہے: "مسلم دنیا میں تصادم اور تنازعات اور اسلامی مکالمے کے امکانات کی تلاش”۔
اس کے علاوہ، کونسل کا پویلین ایک اور سمپوزیم کا اہتمام کرے گا جس میں ڈاکٹر يحيى رمضان، میکنیس میں تعلیم اور تربیت کے علاقائی مرکز میں اعلیٰ تعلیم کے پروفیسر، اور ڈاکٹر فواد بوعلی پروجیکٹ مینیجر "مسلم دنیا میں شناختی امن کا انتظام” سینٹر برائے مسلم دانشوران کے ساتھ شراکت میں۔ جس کا عنوان ہے مسلم دنیا میں شناختی امن کا انتظام… تصورات اور طریقہ کار "، بروز اتوار 4 جون کو پیش کریں گے۔
5 جون بروز منگل، مسلم کونسل کا پویلین ایک سمپوزیم کا انعقاد کرے گا جس کا عنوان ہے "کتاب اندلس کی صبح کا مطالعہ” ڈاکٹر حسن اورید ، رباط میں محمد پنجم یونیورسٹی میں سیاسیات کے پروفیسر پیش کریں گے۔
جبکہ بروز بدھ 6 جون کو مسلم کونسل کا پویلین ایک سمپوزیم کا انعقاد کرے گا جس کا عنوان ہے "اسلامی ورثہ کی خدمت اور پھیلانے میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کا کردار” جسے ڈاکٹر محمد جمال، شیخ الازہر الشریف کے آفس میں ورثے کی بحالی کے آفس کے محقق پیش کریں گے۔

اور ڈاکٹرعادل موسوی رباط کی محمد پنجم یونیورسٹی میں بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر، بروز جمعرات 8 جون کو "افریقہ میں تنازعات کے حل کی ٹیموں کی کوششیں” کے عنوان سے سیمنار پیش کریں گے

جبکہ ڈاکٹر سید کفایتی، فاس کی سیدی محمد عبداللہ یونیورسٹی میں آرٹس اور انسانی علوم کی فیکلٹی کے پروفیسر، اور ڈاکٹر نورا الساوی، عبدالمالک سعدی تیتوان یونیورسٹی میں اصول دین کی فیکلٹی میں تاریخ مذاہب اور تہذیبوں کے مکالمے کی پروفیسر، "مذہبی تکثیریت، شناخت، اور امن کے نتیجہ کی کتاب میں ایک مطالعہ”کے عنوان سے سیمینار پیش کریں گے؛ اور پویلین کے تمام سیمینار شام 5:30 بجے منعقد ہوں گے۔

یہ طے شدہ ہے کہ مرکزی سیمینارز میں اہم لیکچرز بھی شامل ہوں گے، جسے ڈاکٹر یوسف الکلام، القارویین یونیورسٹی، دار الحدیث الحسنیہ فاؤنڈیشن میں اعلیٰ تعلیم کے پروفیسر۔ اور ڈاکٹر سمیر بودینار، ایگزیکٹو ڈائریکٹر براے حکما سنٹر براے امن ریسرچ، پیش کریں گے جس کا عنوان ہے "مذہب اور عصر حاضر کے چیلنجز،”
بروز پیر 5 جون دوپہر 12:30 بجے رباط الفتح ہال میں۔
سرگرمیوں کا اختتام ایک سمپوزیم کے ساتھ ہو گا جس کا عنوان ہے "فکر اور زبان سے افہام و تفہیم کے اصول”، جسے ڈاکٹر مصطفی بن حمزہ، مسلم کونسل اف ایلڈرز کے رکن، سپریم سائنٹفک کونسل کے رکن اور مشرقی صوبوں کی علاقائی سائنسی کونسل کے صدر، اور اسلامک ریسرچ اکیڈمی کے سیکرٹری جنرل پروفیسر نذیر عیاد پیش کریں گے اور اس سیمینار میں میں ڈاکٹر بن حمزہ کی طرف سے ان کی نئی علمی اشاعتوں کے ایک سیٹ پر دستخط کے جائیں گے۔ اور سیمینار بروز ہفتہ 10 جون 3:00 بجے ہال نمبر 2 میں شروع ہوگا۔

ممتاز علماء اور محققین کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی کے ساتھ، مراکش کے دارالحکومت رباط میں بین الاقوامی کتاب میلے میں مسلم کونسل اف ایلڈرز کا پویلین عوام کے لیے اسلامی ورثے کے بارے میں اپنے علم کو دریافت کرنے اور اسے بڑھانے کا ایک غیر معمولی موقع ہے۔ تا کہ نتیجہ خیز فکری مکالموں میں تعاون حاصل ہو سکے۔

مسلم کونسل اف ایلڈرز بین الاقوامی کتاب میلوں کے ساتھ ساتھ مختلف سائنسی اور فکری تقریبات میں اپنی معیاری اور ممتاز شرکت کے ذریعے عالمی ثقافتی میدان میں واضح مثبت اثرات مرتب کرتی رہتی ہے۔ امام اکبرپروفیسر ڈاکٹراحمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کی ہدایت پراور مسلم کونسل آف ایلڈرز کی کوششوں کے فریم ورک کے اندر جس کا مقصد امن کو فروغ دینا، بات چیت اور رواداری کی اقدار کو مستحکم کرنا اور مختلف نسلوں اور عقائد کے انسانوں کے درمیان تعاون کے روابط قائم کرناہے۔

قابل ذکر ہے کہ مسلم کونسل آف ایلڈرز نے 22 سے 28 مئی تک منعقد ہونے والے ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلے میں اپنی شرکت کو چند روز قبل ہی اختتام پذیر کیا تھا۔ جس میں کونسل کے پویلین میں نمائش کے مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے مختلف شعبوں میں کونسل کی کامیابیوں اور خدمات کے ساتھ ساتھ اسلامی ورثہ کے بارے میں آگاہی بڑھانے اور اس کی روشن اورعملی اقدار کو موثر انداز میں اجاگر کرنے میں اس کے تعاون سے قریب اور متاثر کن انداز سے واقفیت حاصل کی۔