Muslim Elders

"انسانی بھائی چارہ انسانوں کے درمیان مکالمے اور بھائی چارے کی ایک عالمی دعوت ہے”… ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلے میں مسلم کونسل اف ایلڈرز کا پہلا سمپوزیم

ڈاکٹر محمد العلی: انسانی بھائی چارہ کی دستاویز ان تمام لوگوں کے لیے جشن کی مانند ہے جو دنیا بھر میں نیکی اور امن کو پسند کرتے ہیں۔

مسلم کونسل اف ایلڈرز نے ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ 2023 میں اپنے ثقافتی پروگرام کے پہلے سیمینار کا افتتاح ایک ایسے سیمینار کے ساتھ کیا جس کا عنوان تھا: "انسانی بھائی چارہ انسانوں کے درمیان مکالمے اور بھائی چارے کی ایک عالمی دعوت ہے” جو ڈاکٹر محمد عبداللہ العلی، سی ای او ٹرینڈز سینٹر فار ریسرچ اینڈ کنسلٹنگ نے پیش کیا۔

ڈاکٹر عبداللہ العلی نے کہا، کہ انسانی بھائی چارہ کی دستاویزاس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ تمام انسان حقوق، فرائض اور وقار میں برابر ہیں، اور یہ کہ اللہ تعالی نے انہیں آپس میں بھائیوں کی طرح رہنے کا حکم دیا ہے تا کہ وہ زمین کو آباد کریں اور نیکی، محبت اور امن کی اقدار کو پھیلائیں۔

ڈاکٹر العلی نے مزید کہا کہ، اس دستاویز کے تعارف میں بیان کردہ ایمان "ہر مومن کو دوسروں کو اپنا بھائی سمجھنے کی ترغیب دیتا ہے” اور "وہ تمام مخلوقات اور پوری کائنات کا خیال رکھ کر اور ہر انسان کے لئے مدد کا ہاتھ بڑھا کر، خاص طور پر کمزوروں اور زیادہ ضرورت مند اور محتاج لوگوں کے تعاون کے ذریعے اس انسانی اخوت کا اظہار کرے”۔ انہوں نے وضاحت کی کہ انسانی بھائی چارہ کی دستاویز، جس پر دستخط کی تاریخ 4 فروری کو انسانی برادری کا عالمی دن مانا گیا، دنیا بھر میں نیکی اور امن سے محبت کرنے والوں کے لیے جشن کا مقام بن گیا ہے۔

العلی نے امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چیرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز کی طرف سے اس دستاویز میں سرمایہ کاری کی ضرورت کی طرف توجہ مبذول کرائی۔ تا کہ بین المذاہب مکالمے کو ایک عملی حقیقت میں تبدیل کرنے میں انسانی بھائی چارہ جو ہماری عصری دنیا کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں معاون ہے۔ جیسا کہ موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سمیت، اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ انسانی بھائی چارہ تمام انسانوں کے درمیان مکالمے اور بھائی چارے کے عالمی مطالبے کی نمائندگی کرتا ہے، اور امن اور خوشحالی کے حصول کا یہی واحد راستہ ہے جس کی تمام لوگ تلاش کرتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد العلی نے اپنی تقریر کا اختتام اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کیا کہ ٹرینڈز سنٹر فار ریسرچ اینڈ کنسلٹیشن ان تھنک ٹینکس میں سب سے آگے ہے جنہوں نے انسانی بھائی چارہ کی دستاویز کو وہ توجہ دی جس کی وہ مستحق ہے۔ اس مرکز کے پاس "رواداری اور بقائے باہمی” کے عنوان سے ایک تحقیقی پروگرام ہے، جس کے ذریعے یہ عربی اور انگریزی میں، رواداری، بقائے باہمی اور ثقافتی تعامل کی اقدار سے متعلق تحقیقی مقالے اور ٹھوس مطالعات شائع کرتا ہے۔ مرکز نے بہت سے ایسے پروگراموں کا بھی اہتمام کیا جس میں اس نے دانشوروں، اور ماہر اسکالرز کے ایک گروپ کی میزبانی کی تاکہ ان بلند اقدار کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے،اور انتہا پسند اور دہشت گرد گروہوں کے نظریات کو ختم کرنے اور ان پر تنقید کرنے میں اس کی ممتاز کوشش کے علاوہ۔