قاہرہ بین الاقوامی کتاب میلہ 2023 میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کے پویلین نے انسانی بھائی چارے کے عالمی دن کے موقع پر متعدد سرگرمیوں اور تقریبات کا اہتمام کیا۔ جو ہر سال 4 فروری کو منایا جاتا ہے، اور یہ وہ دن ہے جس میں امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، اور کیتھولک چرچ کے پوپ، مقدس پوپ فرانسس، نے 2019 میں ابوظہبی میں انسانی بھائی چارے کی دستاویز پر دستخط کیے گئے تھے۔
دن بھر، کونسل کے پویلین نے بہت سی سرگرمیاں دیکھی جو بقائے باہمی اور انسانی بھائی چارے کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں، جیسے کہ انٹرایکٹو ورکشاپس، دعاؤں اور مذہبی ترانوں کی تلاوت، اور ثقافتی مقابلے، جس میں الازہر کے طلباء اور امن ساز نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ ثقافتی دن قاہرہ بین الاقوامی کتاب میلہ میں "مسلم کونسل آف ایلڈرز” کے پویلین میں انسانی بھائی چارے کا عالمی دن مناتے ہوئے، لوگوں میں انسانی بھائی چارے کے فروغ پر زور دینے والے بہت تقریوں پر مشتمل تھا، جن میں سب سے نمایاں: مفکر اور صحافی عمرو الشوبکی، اور براڈکاسٹر سعد المطانی، مبلغ خلیل امین اور پیس میکرز یوتھ فورم کی کارکن یاسمین عبید۔ کی تقریر تھی۔
اور ہر سال 4 فروری کو دنیا ابوظہبی کی انسانی بھائی چارہ کی تاریخی دستاویز پر دستخط کی سالگرہ مناتی ہے، جس پر متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید ال نہیان کی فراخدلانہ سرپرستی میں امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، اور تقدس مآب پوپ فرانسس، کیتھولک چرچ کے پوپ نے مشترکہ دستخط کیے دستاویز نے عالمی امن اور ہم آہنگی کے لیے ایک دعوت کے طور پر کام کیا اور ساتھ ہی یہ تسلیم کیا کہ ہم سب ایک ہی انسانی خاندان کا حصہ ہیں۔
مسلم كونسل آف ایلڈرز امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹراحمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کی سربراہى میں كونسل کے پیغام كو ليكر قاہرہ بین الاقوامی کتاب میلہ 2023 میں شرکت کر رہی ہے، جس کا مقصد امن کو فروغ دینا، بات چیت اور رواداری کی اقدار کو مستحکم کرنا اور مختلف نسلوں اور عقائد کے انسانوں کے درمیان تعاون کے روابط قائم کرنا ہے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز کا پویلین قاہرہ کے بین الاقوامی کتاب میلے میں، الازہر الشریف کے پویلین کے ساتھ ہیریٹیج ہال نمبر (4) میں، مصر کے بین الاقوامی نمائشوں اور کانفرنسوں کے مرکز تجمع الخامس میں واقع ہے۔
