مسلم کونسل اف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل جج محمد عبدالسلام اور ان کے ہمراہ وفد نے بقائے باہمی کے شعبوں میں مشترکہ تعاون کو مربوط کرنے کے لیے اربیل میں کلڈین کیتھولک چرچ کے بشپ بشار مٹا وردا سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران اربیل میں کلڈین کیتھولک چرچ کے بشپ نے مسلم کونسل اف ایلڈرز کے جنرل سیکرٹریٹ کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے مکالمے، شراکت اور انسانی بھائی چارے کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے کونسل کی کوششوں کو سراہا۔
اپنی طرف سے، مسلم کونسل اف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل، جج محمد عبدالسلام نے تصدیق کی کہ امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چیئرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز، اور کیتھولک چرچ کے پوپ تقدس مآب پوپ فرانسس کے درمیان مضبوط بھائی چارے کا رشتہ بین المذاہب تعلقات کی تاریخ میں ایک منفرد مثال ہے، اور انہوں نے کردستان کی مسیحی آبادی کا انسانی بقائے باہمی کو فروغ دینے میں اس کے مثبت کردار کی تعریف کی۔
اور اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں، مسلم کونسل اف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل، جج محمد عبدالسلام، اور ان کے ہمراہ وفد نے موصل، کرکوک اور کردستان کے سیریاک آرتھوڈوکس ڈائوسیز کے سربراہ آرچ بشپ مار نیکوڈیمس داؤد سے اربیل میں ام النور آرتھوڈوکس چرچ میں ملاقات کی۔جہاں دونوں فریقین نے مکالمے اور رواداری کی اقدار کو پھیلانے اور انسانی رابطے قائم کرنے کے لیے مشترکہ تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
مسلم کونسل اف ایلڈر ز کے جنرل سیکرٹریٹ کا وفد کونسل کے سیکرٹری جنرل جج محمد عبدالسلام کی سربراہی میں دورہ عراق کے درمیاں آج کردستان کے دارالحکومت اربیل پہنچا۔ بغداد اور نجف کے بعد۔ جہاں اُنہوں نے متعدد مذہبی اور سماجی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی۔
مسلم کونسل اف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل کا اربیل میں کلڈین چرچ اور ام النور آرتھوڈوکس چرچ کا دورہ۔
