مسلم کونسل آف ایلڈرز کے جنرل سیکرٹریٹ کے وفد نے کونسل کے سیکرٹری جنرل جج محمد عبدالسلام کی سربراہی میں بروز بدھ کردستان میں مذہبی علماء کی یونین سے ملاقات کی۔ جس میں دونوں فریقین نے مشترکہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران کردستان میں مذہبی علماء کی یونین کے سربراہ نے مسلم کونسل اف ایلڈرز کے جنرل سیکرٹریٹ کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے رواداری اور انسانی بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے میں کونسل کے ساتھ تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اپنی طرف سے، مسلم کونسل اف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل نے کردستان میں مذہبی علماء کی یونین کے کردار کی تعریف کی، اور خاندانی وجود کے تحفظ اور نوجوانوں کو اپنے معاشروں میں مثبت طور پر حصہ لینے کی ترغیب دینے میں مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
اسی پس منظر میں، مسلم کونسل اف ایلڈرز کے جنرل سیکرٹریٹ کے وفد نے کردستان میں متعدد مذاھب کی نمائندگی کرنے والی شخصیات کے ایک گروپ سے ملاقات کی۔ جس ميں مکالمے اور رواداری کی اقدار کو فروغ دینے میں مذاہب کے کردار پر تبادلہ خیال کیا، اور انسانی بقائے باہمی کو فروغ دینے میں کردستان کے تجربے کی تعریف کی۔
مسلم کونسل اف ایلڈر ز کے جنرل سیکرٹریٹ کا وفد کونسل کے سیکرٹری جنرل جج محمد عبدالسلام کی سربراہی میں دورہ عراق کے دوران بغداد اور نجف کے بعد۔ آج کردستان کے دارالحکومت اربیل پہنچا۔ جہاں وہ متعدد مذہبی اور سماجی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرنے والے ہیں۔
