Muslim Elders

مسلم كونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل نے اٹلی میں روندینی آرگنائزیشن کا دورہ کیا اور انسانی بھائی چارے اور بین المذاہب مکالمے پر عہدیداروں اور طلباء کے ساتھ ملاقات کی

مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل نے اٹلی میں رونڈینی آرگنائزیشن کا دورہ کیا..اور انسانی بھائی چارے اور بین المذاہب مکالمے پر عہدیداروں اور طلباء کے ساتھ ایک موثر اور فعال ملاقات کی۔

آج بروز منگل، مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل، جج محمد عبدالسلام نے اٹلی میں کیسل آف پیس، رونڈینی آرگنائزیشن کا دورہ کیا۔ تا کہ مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

اس دورے کے دوران سیکرٹری جنرل نے تنظیم کے صدر فرانکو وکیری سے ملاقات کی۔ جس میں دونوں فریقین نے بات چیت، رواداری اور انسانی بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے میں نوجوانوں کے کردار کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اور سیکرٹری جنرل نے قرون وسطی کے شہر رونڈینی کا دورہ بھی کیا۔

سکریٹری جنرل، جج عبد السلام نے تنظیم میں زیر تعلیم طلباء کے ساتھ ایک موثراورفعال ملاقات کی، اور یہ وہ نوجوان ہے جو جومسلح تصادم، یا تنازعات سے دوچار ممالک سے آے ہووے ہیں، جس کے دوران انہوں نے عالمی امن کے قیام میں نوجوانوں کے کردار کی اہمیت پر زور دیا، اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ مسلم کونسل اف ایلڈرز، امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چئیرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز کی سربراہی میں نوجوانوں کو مستقبل کے رہنما کے طور پر بہت اہمیت دیتی ہے۔
ملاقات کے دوران سیکرٹری جنرل نے انسانی بھائی چارے کو بڑھانے کے طریقوں اور تنازعات کے حل میں بین المذاہب مکالمے کے کردار کے بارے میں نوجوانوں کے خیالات اورشراکتوں کو سنا۔ اور وہ کس طرح اپنے اور اپنی برادریوں کے لیے امن کے سفیر اور عالمی سول سوسائٹی میں تبدیلی لانے والے بن سکتے ہیں۔
ملاقات کے اختتام پر، شریک طلباء نے مسلم کونسل اف ایلڈرز کے، امن کے فروغ میں اس کے کردار اورامن ساز نوجوان فورم اور دیگر اقدامات کے ذریعے انسانی بھائی چارے کی دستاویز کی اہمیت کو سراہتے ہوئے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھائی چارے اور انسانی بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے کے لیے کام کرنے میں امن ساز نوجوان کے ساتھ حصہ لینے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔
ملاقات میں مذہبی آزادی اور بین المذاہب مکالمے کے تحفظ کے لیے اٹلی کے خصوصی ایلچی، سفیر آندرے پنزو نے بھی شرکت کی۔