مسلم کونسل اف ایلڈرز کے سکریٹری جنرل جج محمد عبدالسلام اور ان کے ہمراہ وفد کے شریک ارکان نے نجف میں امام الخوئی علمی ادارے کے متعدد علماء اور یونیورسٹی کے پروفیسروں سے ملاقات کی۔
سیکرٹری جنرل اور ان کے ہمراہ وفد نے دینی مدرسے اور یونیورسٹی کے پروفیسرز اور علماء کے ایک گروپ کے ساتھ مکالمے میں شرکت کی۔ اور اس سیشن کی نظامت ڈاکٹر حسن ناظم، سابق وزیر ثقافت برائے جمہوریہ عراق نے کی۔ جس کے آغاز میں محترم سید جواد الخوئی نے مسلم کونسل اف ایلڈرز کے وفد کی خدمت میں استقبالیہ کلمات پیش کیے اور امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چیئرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز کی سربراہی میں امت اسلامیہ کی صفوں کو متحد کرنے میں مسلم کونسل اف ایلڈرز کے اہم کردار کی تعریف کی۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل جج محمد عبدالسلام نے اپنی تقریر میں اس بات کی تصدیق کی کہ مسلم کونسل آف ایلڈرز کا پیغام اپنے تمام حلقوں میں اسلامی اخوت اور انسانیت پر مبنی ہے جس کا آغاز بھائی چارہ کی رحمت سے شروع ہوتا ہے اور تمام انسانوں کے درمیان اصل اور تقدیر کے اتحاد پر ختم ہوتا ہے۔ اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یہی وہ پیغام ہے جس کا اظہار فضیلۃ امام الطیب نے کچھ عرصہ قبل "اسلامی-اسلامی” مکالمے کی عظیم دعوت کا آغاز کرتے ہوئے کیا تھا تا کہ صفوں کو متحد کیا جائے اور فرقہ ورایت کا خاتمہ کیا جائے”۔
سیکرٹری جنرل نے کہا کہ مسلم کونسل آف ایلڈرز کے جنرل سیکرٹریٹ کے وفد کا دورہ عراق اسی دعوت کا نتیجہ ہے اور اس کا شاندار استقبال کیا گیا ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ دورہ بھائیوں کے درمیان صلہ رحمی کی ذمہ داری کی انجام دہی اور اپنے لوگوں اور ساتھیوں کے ساتھ لازمی رابطوں کی تکمیل کے لئے ہے جن کے ساتھ ہمارے مذہب، زبان اور شناخت کے رشتے ہیں، اور امت اسلامیہ اور مسلمانوں کو درپیش اس دنیا میں مشترکہ چیلنجوں کے علاوہ، جس میں ہم سب انسانیت کے سائے تلے ایک ہیں۔ اور انسانیت کے بھائی چارے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جس کا تذکرہ امام علی بن ابی طالب کرم اللہ وجہہ نے کیا، جب انہوں نے تمام لوگوں سے تعلقات میں ان دو میں سے کسی ایک سے انحراف نہیں کیا جن کا کوئی تیسرا نہیں ہے، اور وہ ہے۔ "مذہبی بھائی چارہ يا تخلیق کی وحدت۔”
جج عبدالسلام نے وضاحت کی کہ مسلم کونسل اف ایلڈرز کا وفد مل کر سوچنے اور اس بات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے آیا ہے کہ ہم امت کی کیا خدمت کر سکتے ہیں، اور آج اس کی اولین ترجیحات ہے جیسا کہ ہم دیکھتے اور سنتے ہیں، بلکہ جیسا کہ ہم سب محسوس کرتے ہیں: تنازعات سے اتفاق کی طرف، اور کشش سے تعاون کی طرف منتقلی، جس کا ہم سب کو رب العالمین نے حکم دیا ہے، ہم ایک ایسی امت ہیں جو لوگوں کے لیے بہترین امت ہے، جب تک وہ نیکی کی شرط پر قائم ہے۔ اور نیکی کے طور پر مخلصانہ مشورہ، اور اس مذہبی بھائی چارے کے تقاضوں کے ساتھ مخلصانہ مکالمہ۔اور یہ کہ سنیوں اور شیعوں کے درمیان افہام و تفہیم اور تعاون کی امید اس وقت کے فرائض میں سے ایک ہے۔ عربیت اور اسلام کو ان چیلنجز اور خطرات سے بچانے کے لیے جو ہم سب کو گھیرے ہوئے ہیں۔
اس مکالمہ سیشن میں متعدد حاضرین کی بھی شرکت دیکھنے میں آئیں۔ جہاں ہر ایک نے امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز ، کو ایوانِ اسلام کے اندر مکالمے کی دعوت دینے پر اپنی تعریف کی۔ اور انہوں نے دنیا بھر میں انسانی بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے امام الاکبر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس طرح کے اجلاسوں کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا کیونکہ اس طرح کے اجلاس مسلمانوں میں سماجی امن پھیلانے کے لئے بہت زیادہ اثرات رکھتے ہیں۔.
اور مسلم کونسل آف ایلڈرز کے جنرل سیکرٹریٹ کے وفد نے عراق کے دورہ کا آغاز کر دیا ہے جس کے دوران وہ متعدد سنی اور شیعہ مذہبی رہنماؤں اور لیڈروں سے ملاقات کرے گا اور عراق کے متعدد شہروں بالخصوص بغداد، نجف اور اربیل کا بھی دورہ کرے گا۔ جس کا مقصد تمام عراقی عوام کے طبقات کے ساتھ موثر رابطے قائم کیے جاسکیں۔
