مسلم کونسل آف ایلڈرز نے متحدہ عرب امارات میں شارجہ بین الاقوامی کتاب میلہ 2022 کے اکتالسویں دورہ میں بھرپور اور قابل ذکر شرکت کے بعد اپنی شرکت کا اختتام کیا۔ اور 12 دنوں کے عرصۂ پر مشتمل اس بین الاقوامی کتاب میلے کے دوران، کونسل کے پویلین کی زیارت کے دوران زائرین، بشمول فيمليز ، محققین اور سائنس کے طلباء کی طرف سے زبردست توجه اور ردعمل دیکھا کیا گیا۔ جس کی وجہ کونسل کے پویلین میں موجود کونسل کی مختلف اشاعتیں اور تصانیف کی موجودگی تھی جو عوام كى ہر عمر كےک طبقے كی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔
کونسل کے پویلین میں، غلط فہمیوں کو درست کرنے، نفرت انگیز تقاریر، نسل پرستی اور عدم رواداری کا مقابلہ کرنے، مشرق اور مغرب کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے اور تمام انسانوں کے درمیان بقائے باہمی کے کونسل کے مشن کو اجاگر کرنے کے حوالہ سے بہت سے اہم بین الاقوامی پبلشنگ ہاؤسز اور کچھ یونیورسٹیوں اور تحقیقی مراکز کے نمائندوں کا بھی استقبال کیا۔
شارجہ بین الاقوامی کتاب میلہ 2022 کے دوران مسلم کونسل آف ایلڈرز کے پویلین نے "خواتین اور رواداری کی ثقافت” کے عنوان سے ایک ثقافتی سمپوزیم کا انعقاد کیا، جس میں خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی اقدار کو پھیلانے میں سول سوسائٹی اور مذہبی اداروں کے کردار کے بارے میں بات کی گئی۔ رواداری اور انسانی بھائی چارے کے ساتھ ساتھ رواداری اور بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے میں بین الاقوامی اور سماجی سطحوں پرخواتین کا کردار۔ اور ایسی نسلوں کی تعمیر کے لیے جو پرامن بقائے باہمی کے جھنڈے کو اپنائیں، اختلافات کو ترک کریں اور دنیا کو درپیش تنازعات کو ختم کریں اس میں خواتین کے کردار کے حوالہ سے بات چیت کی گئی، جس میں ڈاکٹر وداد بوشماوئی، کاروباری شخصیت اور 2015 کے نوبل امن انعام یافتہ، اور زاید انعام برائے انسانی برادری کی جیوری کی رکن نے شرکت کی اور لیکچر دیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ مسلم کونسل آف ایلڈرز نے شارجہ بین الاقوامی کتاب میلہ 2022 میں دوسری دفعہ ایک خصوصی پویلین کے ساتھ شرکت کی۔ جو مسلم کونسل آف ایلڈرز کے مقاصد کی روشنی میں امن کو فروغ دینے، مکالمے اور رواداری کی اقدار کو مستحکم کرنے اور مختلف نسلوں اور عقائد کے انسانوں کے درمیان تعاون کے روابط کو استوار کرنے میں آتا ہے۔
