جو کہ 15 سے 17 نومبر کے دوران عزت مآب شیخ منصور بن زید ال نہیان، نائب وزیراعظم، اور متحدہ عرب امارات کے ایوان صدر کے وزیر کی سرپرستی میں متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں منعقد ہو رہی ہے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز، عالمی میڈیا کانگریس میں امام الاکبرپروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کی سرپرستی میں ایک آزاد بین الاقوامی ادارے کے طور پر اپنی سب سے اہم سرگرمیوں، واقعات کی تیاریاں اوران کی تنظیم کے حوالہ سے اپنا جائزہ اور اپنی مختلف اشاعتوں کو پیش کرتے ہووے اس میں شرکت کر رہی ہے۔ جن کا تعلق مسلم اور غیر مسلم معاشروں میں امن کے فروغ، انتہا پسندی، نفرت، عدم برداشت اور امتیازی سلوک کا مقابلہ کرنے، غلط فہمیوں کو دور کرنے اور مکالمے، رواداری اور انسانی بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے سے ہے۔
بروز بدھ ، ورلڈ کانگریس آف میڈیا کانفرنس کی سرگرمیوں کا آغاز ہوا، جو "میڈیا سیکٹر کے مستقبل کی تشکیل” کے عنوان سے منعقد ہورہی ہے۔ جس میں میڈیا کے شعبے کے 1,200 سے زیادہ مایا ناز، ماہرین اور عالمی اثر و رسوخ رکھنے والی شخصیات شرکت کر رہی ہیں جو دنیا کے 6 براعظموں کی نمائندگی کرتے ہیں، اور اس میں 30 سے زیادہ مکالمہ سیشنز اور ورکشاپس کا ایک سلسلہ شامل ہے جس میں 162 سے زیادہ ممتاز بین الاقوامی مقررین شرکت کر رہیں ہیں۔
