مسلم کونسل آف ایلڈرز نے نئی دہلی بین الاقوامی کتاب میلہ 2023 میں ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا جس کا عنوان تھا: "انسانی بھائی چارہ”، جس میں مصنفین اور مفکرین کے ایک گروپ نے شرکت کی،
سمپوزیم کے دوران شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ صرف وہی معاشرے جو رواداری اور انسانی بھائی چارے کو فروغ دیتے ہیں وہ پروان چڑھ سکتے ہیں اور طویل اور ممکنہ طور پر مستقل مدت تک کامیاب ہو سکتے ہیں، یہ بتاتے ہوئے کہ انسانی بھائی چارہ ہی معاشروں کی ترقی کی کلید ہے۔
شرکاء نے انسانی بھائی چارہ کی دستاویز کے فوائد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ جس پر امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز، اور کیتھولک چرچ کے پوپ پوپ فرانسس، نے 2019 میں ابوظہبی میں دستخط کئے تھے۔ اور انہو نے اس دستاویز میں درج اعلی اقدار کے بارے میں عام لوگوں کو تعلیم دینے کی اہمیت اور انہیں وسیع پیمانے پر اس کی وضاحت کرنے پر زوردیا تا کہ معاشروں میں بقائے باہمی کی حقیقت کو سمجھنے میں تعاون کیا جاسکے۔
شرکاء نے مسلم کونسل آف ایلڈرز کی کوششوں اور عالمی امن و استحکام کے حصول کے لیے اس کے مشن کی تعریف کی۔ اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مذہبی رہنما اپنی برادریوں کی خدمت کرنے اور انسانی بھائی چارے کو حاصل کرنے کے لیے دوسرے مذاہب کے پیروکاروں کے ساتھ مکالمے میں مشغول ہونے کی ترغیب دینے کی ایک بڑی ذمہ داری نبھاتے ہیں۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز نئی دہلی بین الاقوامی کتاب میلے میں پہلی بار خصوصی پویلین کے ساتھ شرکت کر رہی ہے، جو 25 فروری سے 4 مارچ 2023 تک پرگتی اسكوائر میں نئی دہلی ایکسپو سینٹر میں جاری رہے گا جس میں مسلم کونسل اف ایلڈرز کا پویلین ہال نمبر 4 میں واقع ہے۔
