امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چیئرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز، نے ہنگری کے وزیر اعظم محترم جناب وکٹر اوربان اور ان کے ہمراہ وفد نے مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے آغاز میں، امام اکبر نے ہنگری کے وزیر اعظم اور اُن کے ہمراہ وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے، مذہب اور اخلاقي قدروں پر عمل پیرا رہنے میں ہنگری کے مؤقف، اور معاشرتی بیماریوں اور غلط رویوں کو مسترد کرنے پر سراہا۔ جو کہ خاندانی وجود کو تباہ کرنے، نظام ازدواج سے باہر جنسی تعلقات کو پھیلانے اور حقوق اور آزادی کے سائے تلے معاشروں میں ہم جنس پرستی کو معمول قرار دينے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسے رویوں کا مقصد صرف مذہب کو چھوڑنا، اخلاقیات کو پس پشت ڈالنا، معاشروں کو بگاڑنا، اور انسان کو اس کی خواہشات کا بت بنا کر تباہ کرنا، اور ان کی تسکین کی مکمل کوشش کرنا ہے۔
امام الاکبر نے مزید کہا کہ ان بیماریوں کے تاجروں نے نہ صرف اپنے ملکوں اور معاشروں میں ان کی تشہیر کی بلکہ وہ انہیں افراد، معاشروں، نوجوانوں اور بچوں پر مسلط کرنے کی کوشش کرتے ہیں، قطع نظر اس کے کہ ان معاشروں میں ان کی پابندی کی جائے۔ مذہب اور اخلاقیات کی قدروں کا استحصال کرتے ہیں اور اس میں میڈیا خاص طور پر سرحد پار الیکٹرانک میڈیا اور سماجی رابطوں کی سائٹس کے مضبوط اثر و رسوخ کا غلط استعمال کرتے ہیں اور مختلف طریقوں سے اسے معمول قرار دينے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے آج ہم مجبور ہیں کہ اس حقیقت کے بارے میں نشاندہی کریں کہ شادی کا نظام مرد اور عورت کے درمیان تعلقات پر مبنی ہے نہ کہ مرد اور مرد یا عورت اور عورت کے درمیان، ہنگری کے آئین کو سراہتے ہوئے امام الاکبر کہا کہ اس کے آئین اور قوانین کے آرٹیکلز میں ایسی دفعات شامل ہیں جو خاندانی وجود کو محفوظ رکھتی ہیں، اور ہم جنس پرستی کو مسترد کرتی ہیں شامل ہیں۔
اپنی طرف سے، ہنگری کے وزیر اعظم نے خطرات سے بھری دنیا میں امن پھیلانے کی امام الاکبر کی کوششوں اور افہام و تفہیم اور بھائی چارے کو پھیلانے اور بقائے باہمی کی ثقافت کو قائم کرنے کے لیے ان کی کوششوں کے لیے اپنی تعریف اور احترام کا اظہار کیا۔
اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ان کا ملک دنیا کے ان تباہ کن رجحانات کے خلاف مزاحمت کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو مذہبی اور اخلاقی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتے، خاص طور پر ان رویوں کے فروغ کی روشنی میں۔ جیسے بگاڑ، خاندانی اقدار کی تباہی، اور غیر ازدواجی تعلقات کو فروغ دینا، اور اس سلسلے میں آپ جو کچھ کر رہے ہیں ہم اس کی پیروی کرتے ہیں، اور ان رویوں کی سنگینی کے بارے میں بیداری پیدا کرتے ہیں۔
ہنگری کے وزیر اعظم نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس طرز عمل کو ان کے حقیقی ناموں سے منسوب نہ کرنے اور اظہار رائے کی آزادی کے سائے تلے معاشرے کے لیے ان کا خطرناك ہونا۔ جو بالآخر نوجوانوں اور بچوں میں دھوکہ دہی اور اس کے فروغ کا باعث بنے گا، اور اس لیے ان بیماریوں سے نمٹنے میں جن کا مقصد معاشرے کو بگاڑنا ہے۔ ہمارا کردار دوگنا ہو جائے گا۔
