مسلم کونسل آف ایلڈرز کے جنرل سیکرٹریٹ کے وفد نے کونسل کے سیکرٹری جنرل جج محمد عبدالسلام کی سربراہی میں عراقی علماء کی تنظیم کا دورہ کیا۔ جہاں دونوں فریقین نے مشترکہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے آغاز میں عراقی علماء کی تنظیم کے صدر اور حضرة المعروفية کے امام و خطيب محترم شیخ ڈاکٹر حامد عبدالعزیز آل شیخ حماد نے مسلم کونسل آف ایلڈرز کے وفد کا استقبال کیا، اورامام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کی اسلامی اقدار اور رواداری کے اصولوں کو مستحکم کرنے، پرامن بقائے باہمی کے کلچر کو پھیلانے، غلط انتہا پسندانہ نظریات کو درست کرنے، اور ایک دوسرے کے درمیان اور مختلف ثقافتوں اور مذاہب کے ساتھ مکالمہ کے روابط قائم کرنے میں انکی کوششوں کو سراہا۔
اپنی طرف سے، مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سکریٹری جنرل نے کونسل کی جانب سے عراق میں جيد علماء کی تعريف کی جنہوں نے اسلامی فکر کو فروغ دینے اور دينى علوم کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مسلمانوں کے اتحاد كو یقینی بنانے میں تنظیم کے کردار اور اس کے علماء کی دانشمندی کی تعریف کرتے ہوئے واضح کیا کہ مسلم کونسل آف ایلڈرز برادر عراقی عوام کے تمام طبقات کے ساتھ مشترکہ تعاون کو بڑھانے کی خواہشمند ہے۔
امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، کی اسلامی- اسلامی مكالمه كى دعوت کی بنیاد پر جس کا مقصد مکالمے اور افہام و تفہیم کو فروغ دینا ہے، مسلم كونسل آف ایلڈرز کے جنرل سیکرٹریٹ کا وفد عراق کا دورہ کررہا ہے، جس کے دوران وہ متعدد سنی، شیعہ اور سماجی مذہبی رہنماؤں اور لیڈروں سے ملاقات کرے گا۔ اور عراق کے متعدد شہروں بالخصوص بغداد، نجف اور اربیل کا بھی دورہ کرے گا۔ جس کا مقصد تمام عراقی عوام کے طبقات کے ساتھ موثر رابطے قائم کرنا ہے۔
