Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز کے جنرل سیکرٹریٹ کے وفد کی عراق میں فقہ اکیڈمی کے علماء سے ملاقات

مسلم کونسل آف ایلڈرز کے جنرل سیکرٹریٹ کے وفد نے کونسل کے سیکرٹری جنرل جج محمد عبدالسلام کی سربراہی میں عراق میں امام اعظم ابو حنیفہ النعمان کی مسجد میں فقہ اکیڈمی کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے اکیڈمی کے مہتمم شیخ علامہ ڈاکٹر احمد حسن طہٰ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے آغاز میں حضرت شیخ طحہٰ نے مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سکریٹری جنرل اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عراقی عوام امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، سے بے پناہ محبت اور قدر کرتی ہے۔ انہوں نے غلط فہمیوں کو دور کرنے، انتہا پسندانہ نظریات کا مقابلہ کرنے اور نیکی، محبت اور امن کی اقدار کو پھیلانے میں کونسل کی جانب سے کی جانے والی عظیم کوششوں کو سراہا۔

فقہ اکیڈمی کے چیف اسکالر نے وضاحت کی کہ عرب اور مسلم اقوام کو اعتدال پسند فکر اور گفتگو کے ساتھ بھائی چارے کی ضرورت ہے جو متحد کرے اور تقسیم نہ کرے۔ اور یہ کہ ہم اختلافات پر قابو پانے اور انتہا پسندی اور غیر معمولی نظریات کو مسترد کرنے کی کوشش کریں جو اسلام اور مسلمانوں کے لیے اجنبی ہیں، اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ فقہ اکیڈمی مکالمے، بقائے باہمی اور انسانی بھائی چارے کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے مسلم کونسل آف ایلڈرز کے ساتھ تعاون کی منتظر ہے۔

اپنی طرف سے، سیکرٹری جنرل نے مسلم کونسل آف ایلڈرز کی طرف سے دین حق کے پھیلانے اور ہر قسم کی انتہا پسندی، جنونیت اور دہشت گردی کو مسترد کرنے کے لیے امّت کے علماء اور فقہاء کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عرب اور مسلم اقوام کو اب پہلے سے کہیں زیادہ بات چیت اور بقائے باہمی کی اقدار کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

جج عبدالسلام نے اس بات پر زور دیا کہ عراق اپنے علماء اور مفکرین سے مالا مال ملک ہے جو پوری تاریخ میں اسلامی فکر پر مثبت اثر ڈالنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ کونسل عراقی عوام کے تمام تر طبقات کے ساتھ موثر رابطے اور بات چیت کو بڑھانے کی خواہش رکھتی ہے۔ امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کی اسلامی-اسلامی مکالمے کی دعوت کو آگے بڑھاتے ہوئے،

اوراس بات پر زور دیا کہ مذہبی بھائی چارہ ہی انسانی بھائی چارے کا ذریعہ ہے۔