Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز کی سعودی آئل ٹینکر "سدر” پر ایرانی جارحانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز، فضیلت مآب امامِ اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف کی سربراہی میں، سعودی آئل ٹینکر "سدر” پر آبنائے ہرمز سے گزرنے کے دوران ہونے والے ایرانی جارحانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے، جس کے نتیجے میں عملے کے متعدد افراد ہلاک ہوئے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز نے مملکتِ سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کی توثیق کی کہ وہ سعودی عرب کی سلامتی، قومی مفادات اور علاقائی استحکام کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے تمام قانونی اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔ اور کونسل نے سمندری جہازوں کی حفاظت اور علاقائی و بین الاقوامی پانیوں میں آزادانہ جہازرانی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔