مسلم کونسل آف ایلڈرز، فضیلت مآب امامِ اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف کی سربراہی میں، حوثی جماعت کی جانب سے سعودی عرب کے علاقوں ابھا، خمیس مشیط، جازان اور نجران میں شہری اور اقتصادی تنصیبات پر کیے گئے حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں شہری زخمی ہوئے۔ کونسل نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو مسلسل نشانہ بنانے اور سمندری آمدورفت کے تحفظ کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز نے واضح کیا کہ ایسے حملے مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہیں، کیونکہ یہ مملکتِ سعودی عرب کی خودمختاری پر کھلا حملہ اور اس کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ کونسل نے زور دیا کہ شہری آبادی، اقتصادی تنصیبات اور تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانا انسانی اور بین الاقوامی اصولوں کے منافی عمل ہے، جو خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام کو بڑھاتا ہے۔ اور کونسل نے مملکتِ سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کی توثیق کی کہ وہ سعودی عرب کے امن، استحکام اور سلامتی کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔
