Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز نے رواداری اور بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دینے والی 100 سے زیادہ اشاعتوں کے ساتھ انڈونیشیا کے بین الاقوامی کتاب میلے 2022 میں شرکت کی

مسلم کونسل آف ایلڈرز نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں انڈونیشیا کے بین الاقوامی کتاب میلے 2022 میں شرکت کی جس کا انعقاد 9 سے 13 نومبر تک ہوا۔ اپنی شائع کردہ کتابوں کے ایک ایسے مجموعے کے ساتھ جو سب انسانوں کے درمیان نیکی، محبت، امن اور بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے کے علاوہ سب سے اہم فکری مسائل کو حل کرنے، غلط فہمیوں کو درست کرنے، نفرت انگیز تقریر، نسل پرستی اور عدم برداشت کا مقابلہ کرنے کے لیے ممکنہ حل پیش کرتی ہیں۔

انڈونیشیا کے بین الاقوامی کتاب میلے 2022 میں نمایاں ترین اشاعتیں اورانڈونیشی زبان میں ترجمہ شدہ بہت سی کتابیں شامل تھیں جن میں سے:

– امام الاکبرپروفیسر ڈاکٹراحمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کی تحریر کردہ کتاب "القول الطيب” "اچھی بات”

جج محمد عبدالسلام، مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل کی کتاب "الإمام والبابا والطريق الصعب .. شهادة على ميلاد وثيقة الأخوة الإنسانية” "امام، پوپ اور مشکل راستہ… انسانی برادری کی دستاویز کی پیدائش کی گواہی”-

– جامعہ الازہر کے سینئر علماء کی کونسل کے رکن پروفیسر ڈاکٹر احمد معبد عبدالکریم کی کتاب الفتوى وضوابطها ومسؤولية المفتي والمستفتي” "فتویٰ اور اس کے احکام اور مفتی اورسائل کی ذمہ داریاں”

– مسلم کونسل آف ایلڈرز کے رکن شہزادہ غازی الہاشمی کی کتاب "الحب في القرآن الكريم” "قرآن کریم میں محبت”-

– محمد عرفہ کی کتاب "الشرق والغرب هل يجتمعان” "مشرق اور مغرب کیا وہ اکٹھے ہو سکتے ہیں”

-عماد خفاجی کی کتاب "مناهج التفكير في العقيدة” "عقیدہ میں سوچنے کے طریقے”

– مسلم کونسل آف ایلڈرز کے مرحوم رکن ڈاکٹر محمود حمدی زقزوق کی کتاب "الفكر الديني وقضايا العصر” "مذہبی فکر اور زمانے کے مسائل”۔

مسلم کونسل آف ایلڈرزکی انڈونیشیا کے بین الاقوامی کتاب میلے 2022 میں شرکت، امام الاکبرپروفیسر ڈاکٹراحمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کی سربراہی میں کونسل کے اس پیغام کے اندرآتی ہے جس کا مقصد امن کو فروغ دینا، بات چیت اور رواداری کی اقدار کو مستحکم کرنا اور مختلف نسلوں اور عقائد کے انسانوں کے درمیان تعاون کے روابط قائم کرنا ہے۔