Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز قابض اسرائیلی وزیر اعظم کے نام نہاد "گریٹر اسرائیل وژن” کے بارے میں بیانات کی شدید مذمت کرتی ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز، فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، کی سربراہی میں، قابض اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ‘ نظریہ گریٹر اسرائیل’ کے بیان اور استعماریت کی خواہشات کی شدید مذمت کرتی ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز ایسے بیانات کی سختی سے مخالفت کرتی ہے جو اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہیں، اورایسے بیانات ممالک کی خودمختاری اور ان کی سرحدوں کی سالمیت کا احترام کرنے کے خلاف ہیں، امن کے قیام کی کوششوں کو کمزور کرتے ہیں، اور علاقے اور دنیا میں امن و استحکام کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں.

مسلم کونسل آف ایلڈرزعالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوری طور پرقابض اسرائیل کی خلاف ورزیوں کا مقابلہ کرنے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرے ،اور فلسطینی عوام پر ہونے والے حملے کو روکنے، بھوک کا سامنا کرنے کی پالیسیوں اور زبردستی بے گھر کرنے کی کوششوں کو مسترد کرنے کے لیے اقدام کرے، اور فلسطینی عوام کی 7 دہائیوں سے جاری مشکلات کا خاتمہ کرتے ہوئے ان کے حق خودارادیت کو تسلیم کرے تاکہ وہ اپنا آزاد ملک قائم کر سکیں جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو.