مسلم کونسل آف ایلڈرز، فضیلت مآب امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازہر کی سربراہی میں ، قابض اسرائیلی وزیر خزانہ کی جانب سے مغربی کنارے اور بیت المقدس کے گرد و نواح میں 3,400 نئی بستیوں کی تعمیر کی منظوری کی شدید مذمت کرتی ہے، جس کا مقصد ریاست فلسطین کی علاقائی سالمیت کو نشانہ بنانا ہے۔
کونسل اس بات کی توثیق کرتی ہے کہ اس طرح کے اشتعال انگیز اقدامات بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی اور امن کی کوششوں کو سنگین طور پر نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔ کونسل بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ان خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے اور فلسطینی عوام کے اپنے آزاد ریاست کے قیام کے جائز حق کی توثیق کرے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز،قابض اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کے نواح میں 3,400 نئی بستیوں کی تعمیر کے اعلان کی شدید مذمت کرتی ہے۔
