مسلم کونسل آف ایلڈرز، فضیلت ماب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹراحمد الطیب، شیخ الأزہرکی سربراہی میں، قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن غفیر اور آبادکاروں کی مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہونے کی شدید مذمت کرتی ہے، جو کہ قابض اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں ہوا۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز ان اشتعال انگیز سرگرمیوں کی سختی سے مخالفت کرتی ہے، جو کہ ایک انتہا پسندانہ عمل اور بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی واضح خلاف ورزی ہیں، وہ مسلسل ہونے والے ان حملوں کے خلاف اقدام کا مطالبہ کرتی ہے، جن کے ساتھ نفرت اور تشدد کی مہمات ہوتی ہیں، اور ان سرگرمیوں میں ملوث افراد کو جوابدہ ٹھیرانے کی ضرورت پر زور دیتی ہے، اور مذہبی مقدس مقامات کی کافی حفاظت فراہم کرنے اور مقدس مقام الاقصیٰ کی جاری خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کا بھی مطالبہ کرتی ہے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز بین الاقوامی برادری سے ان خلاف ورزیوں اور فلسطینی عوام کے خلاف ہر قسم کے حملوں کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتی۔ اور فلسطینی مسئلے کا ایک منصفانہ اور جامع حل تلاش کیا جائے، جو فلسطینی عوام کی 70 سال سے جاری مشکلات کا خاتمہ کرے اور جو فلسطینی عوام کے حقوق کی ضمانت دے، خاص طور پر ان کی آزاد ریاست کے قیام کا جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
