امام الأكبر، شيخ الازہر الشريف ڈاکٹر احمد الطیب کی سربراہی میں مسلم کونسل آف ایلڈرز نے صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے دوہرے دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد ہلاک ہو گئے۔
کونسل ایسے دہشت گردانہ حملوں اور تشدد کو دوٹوک طور پر مسترد کرتی ہے، جو تمام مذاہب کی تعلیمات کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قوانین اور اصولوں سے متصادم ہیں۔ اور دہشت گردی کی ایسی شیطانی کارروائیوں کے خاتمے اور جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ایک متحد موقف کی ضرورت پر زور دیتى ہے۔
کونسل صومالیہ کے عوام اور قیادت کے ساتھ ساتھ ان حملوں میں ہلاک ہونے والے متاثرین کے خاندانوں سے بھی تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہے۔
