مسلم کونسل آف ایلڈرز فضیلت مآب امامِ اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف کی سربراہی میں، عوامی جمہوریہ الجزائر کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، جہاں ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز عوامی جمہوریہ الجزائر، متاثرہ خاندانوں، لواحقین اور الجزائر کے عوام سے اس المناک سانحے پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے، اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہے کہ زخمیوں کو جلد از جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔
